15.10.2026, 04:33pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

افغان حکام نے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی کو پاکستان کے حوالے کر دیا
11.05.2016, 08:12am , بدھ (GMT+1)

پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغان حکام نے بدھ کو کابل میں پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا جنہیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے وطن روانہ کر دیا گیا ہے۔

علی حیدر گیلانی کو تین سال قبل ملتان کے مضافات سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا اور منگل کو یہ خبر آئی کہ افغان سکیورٹی اور امریکی اسپشل فورسز نے صوبہ پکتیکا کے علاقے گیان میں ایک کارروائی کے دوران علی گیلانی کو بازیاب کروایا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق علی گیلانی کو وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے۔

علی کو لانے کے لیے ان کے جڑواں بھائی قاسم گیلانی پاکستانی حکام کے ہمراہ کابل گئے۔

اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیلوال نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ القاعدہ سے منسلک گروپ کی قید سے علی حیدر گیلانی کو رہا کروایا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارچ میں ہی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو رہائی بھی تقریباً ساڑھے چار سال بعد عمل میں آئی تھی۔

شہباز کو 2011ء میں لاہور سے اغوا کیا گیا تھا اور مارچ میں وہ اچانک بلوچستان میں کوئٹہ کے قریب ایک علاقے کچلاک میں منظر عام پر آئے تھے۔

ان کے بارے میں پہلے یہ خبر آئی کہ انھیں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بازیاب کروایا لیکن بعد ازاں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ اغوا کار انھیں خود ہی یہاں چھوڑ گئے تھے۔

:دیگر مضامین
(11.05.2016) علی حیدر گیلانی آج بدھ کو پاکستان پہنچیں گے
(10.05.2016) علی حیدر گیلانی کی بازیابی کےلئے دعائیں کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، عبدالقادر گیلانی
(10.05.2016) ڈاکٹر عاصم نے اربوں روپے بھارت بھجوائے‘ میڈیکل سنٹر بھی زیرتعمیر ہے: نیب ذرائع
(10.05.2016) پشاور جلسہ، عمران خان کی وزیر اعظم اور فضل الرحمٰن پر شدید تنقید
(09.05.2016) سینیٹ اجلاس میں وزرا اور وزیراعظم کی عدم موجودگی, اپوزیشن کا واک آؤٹ
(09.05.2016) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، اپوزیشن کا پانامہ لیکس پر ہنگامہ متوقع
(09.05.2016) پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میں سیاسی شو کا اہتمام کرے گی
(08.05.2016) خرم ذکی کے قتل کی ایف آئی آر کا تاحال عدم اندراج
(08.05.2016) کراچی: نارتھ کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سماجی کارکن خرم ذکی جاں بحق
(07.05.2016) سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی 14 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے
(07.05.2016) سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے گھر چھاپہ، 63کروڑ برآمد
(06.05.2016) کراچی:462ارب کرپشن کاالزام،ڈاکٹرعاصم سمیت چاروں ملزمان پر فرد جرم عائد
(06.05.2016) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد جاں بحق
(05.05.2016) ایم کیو ایم کارکن آفتاب احمد کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہو گئی
(05.05.2016) جرمنی: اتحاد کا داعش کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ
(05.05.2016) وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، پاناما لیکس پر حکمت عملی طے
(04.05.2016) متحدہ کارکن کی ہلاکت،آرمی چیف کاتحقیقات کا حکم
(04.05.2016) سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 77روز کی توسیع کردی
(03.05.2016) عبدالعلیم کے خلاف درخواست پر کارروائی کرنے سے روک دیا
(03.05.2016) سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں