پاکستان نے کہاہےکہ بنگلادیش میں مطیع الرحمان کوپھانسی سہہ فریقی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔سراج الحق کہتے ہیں مولانانظامی کوپاکستان سےمحبت کی سزادی گئی۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک کےمختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
لاہور میں ریلی کے شرکا سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا مولانانظامی کوپاکستان سےمحبت کی سزا دی گئی۔کراچی کی نمائش چورنگی غائبانہ نمازجنازہ کی امامت منورحسن نےکی۔ مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیاگیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔