ایران اور سعودی عرب حاجیوں کے معاملے میں کسی بھی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی شہری رواں برس حج کے لیے سعودی عرب کا سفر نہیں کر پائیں گے۔
ایرانی وزیر ثقافت علی جنتی کا کہنا ہے کہ چار رکنی ایرانی وفد نے سعودی حکام سے بات چیت کی تھی لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔ جنوری سے ایران میں سعودی سفارت خانہ بند ہے جبکہ ایرانی ہوائی جہازوں کو بھی سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی عرب کے مطابق ایرانی شہریوں کو ویزہ اپلائی کرنے کے لیے کسی دوسرے ملک کے سفارتخانے جانا ہوگا