امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں ہے۔خطے میں امن کا قیام پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفاد کا حصہ ہے۔۔۔
میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اب بھی افغانستان میں موجود ہیں اوردہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔
جان کربی کا کہنا تھاکہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دہشتگردوں کے تعاقب میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے،پاک افغان تعلقات پر ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے کہ وہ آپس میں تعاون جاری رکھیں اور امریکہ طورخم سرحد کو آمد ورفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی میڈیا تعلقات کی ڈائریکٹر الزبتھ ٹروڈیو کا کہنا تھاکہ امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ کے اجرا کیلئے شرائط بڑھادیں ہیں۔ کانگریس کے بعض ارکان یقین دہانی تک پاکستان کو دی جانیوالی فوجی امدادکی حمایت کیلئےتیارنہیں۔ایف سولہ کےمعاملےپربھی کانگریس کےکچھ ارکان کو ایسے ہی تحفظات ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نےکانگریس کویقین دلانا ہوگاکہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کررہاہے۔