کراچی سٹی کورٹ میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے نے ملزم منہاج قاضی کو شناختی پریڈ کے دوران شناخت کرلیا۔ دونوں نے ملزم پر ہاتھ رکھ کر شناخت کیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے نائن زیرو کے گرفتار سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کی شناختی پریڈ ہوئی۔
پریڈ کے دوران سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹےعمر شاہد نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ایک سو چونسٹھ کے تحت بیان دیتے ہوئے ملزم منہاج قاضی کا کہنا تھا کہ میرا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں صولت مرزا کو جانتا ہوں۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میں روز ٹی وی پر آتا ہوں لوگ مجھےجانتے ہیں یہ بھی شناخت کرلیں گے۔ملزم منہاج قاضی نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے شکایت کی کہ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میں نےرینجرزاور پولیس سے کہا ہے مجھے گولی ماردیں، جبکہ میں نے گرفتاری سے آنے کے بعد کپڑے تک تبدیل نہین کیے ہیں۔جس پر مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ آپکو جوشکایت ہے وہ انسداددہشت گردی کورٹ سےکریں میری ذمےداری صرف شناختی پریڈکرنا اورضابطہ فوجداری کی دفعہ ایک سو چونسٹھ کےتحت بیان ریکارڈکرناہے۔