15.10.2026, 04:00pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

سپریم کورٹ نےکمیشن بنانے سے انکار کر کے صحیح فیصلہ کیا،آئینی وقانونی ماہرین
14.05.2016, 05:30pm , ہفتہ (GMT+1)

آئینی وقانونی ماہرین نے پاناما لیکس  کی تحقیقات کے لیئے کمشن قائم کرنے کے معاملہ پر حکومت کی طرف سے لکھے گئے خط پر چیف جسٹس آف پاکستان کے جواب کو درست اور عدلیہ کی ساکھ کے عین مطابق قرار دیا ہے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کے کہنے پر کمشن بنانے سے انکار کر دیا ہے جو ایک صحیح فیصلہ ہے کیونکہ ایک کمزور اور بے اختیار کمشن کے قیام کا کوئی فائدہ نہیں تھ

 ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کوکبھی بھی ایک بے اختیار اور کمزور کمشن نہیں بنانا چاھیئے ،پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیئے ایک طاقتور کمشن کی ضرورت ہے جس کے لیئے قانون سازی کرنی چاہیئے اور سپریم کورٹ نے بھی یہی موقف اختیار کرکے حکومتی ٹی آر اوز کو مسترد کر دیا ہے، اب حکومت کو بیٹھنا پڑے گا تاکہ جو اپوزیشن چاھتی ہے اس کے مطابق ٹی آر اوز مرتب کرکے کمشن کی تشکیل کے لیئے قانون سازی کی جا سکے

پاکستان بار کونسل کے رکن سابق وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  سیاستدان اپنے گند کو عدلیہ کے ذریعے صاف کرانا چاھتے تھے پھر میں ناں مانوں کی رٹ بھی لگائی جاتی ہے  سپریم کورٹ نے جو جواب دیا ہے وہ درست ہے کیونکہ ایسے معاملات میں عدلیہ کو غیر جانبدار ہی رہنا چاھیئے،لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدلیہ اس تنازعہ کا حصہ نہیں بننا چاھتی تاہم کرپٹ عناصر کا سخت احتساب ضرور ہونا چاھیئے،

سینئر قانون دان آفتاب باجوہ نے کہا کہ حکومت ایک ایسے قانون کے تحت کمشن بنانا چاھتی تھی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہ ہوکیونکہ جس قانون کے تحت حکومت کمشن قائم کرنا چاھتی تھی اگر یہ کمشن بنتا تو سپریم کورٹ کے تین ججوں کی رپورٹ عدالت میں پیش ہوتی تو عدالت اس رپورٹ کی بجائے پولیس کے ایک اے ایس آئی کی رپورٹ پر انحصار کرتی ،انھوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت ماضی میں جو کمشن بنے ان کی رپورٹوں کا آج تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا 

:دیگر مضامین
(14.05.2016) شاہد حامد قتل،مقتول کے اہلخانہ نےملزم منہاج قاضی کوشناخت کرلیا
(14.05.2016) امریکہ کی خاتون جنرل لڑاکا کمانڈ کی سربراہ مقرر
(13.05.2016) چیف جسٹس کاپاناما لیکس پر کمیشن بنانے سے انکار
(13.05.2016)  سبین محمود قتل، سانحہ صورا میں ملوث5 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق 
(13.05.2016) وزیر اعظم جمعے کو اسمبلی میں آئیں گے۔ سوالوں کے جواب نہیں
(12.05.2016) وزیراعظم اور پاک آرمی چیف ملاقات:آڈیوکیسے لیک ہوئی؟
(12.05.2016) آسٹریلیا: داعش میں شمولیت کی منصوبہ بندی کے الزام میں پانچ گرفتار
(11.05.2016) افغانستان سے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے
(11.05.2016) افغان حکام نے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی کو پاکستان کے حوالے کر دیا
(11.05.2016) علی حیدر گیلانی آج بدھ کو پاکستان پہنچیں گے
(10.05.2016) علی حیدر گیلانی کی بازیابی کےلئے دعائیں کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، عبدالقادر گیلانی
(10.05.2016) ڈاکٹر عاصم نے اربوں روپے بھارت بھجوائے‘ میڈیکل سنٹر بھی زیرتعمیر ہے: نیب ذرائع
(10.05.2016) پشاور جلسہ، عمران خان کی وزیر اعظم اور فضل الرحمٰن پر شدید تنقید
(09.05.2016) سینیٹ اجلاس میں وزرا اور وزیراعظم کی عدم موجودگی, اپوزیشن کا واک آؤٹ
(09.05.2016) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، اپوزیشن کا پانامہ لیکس پر ہنگامہ متوقع
(09.05.2016) پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میں سیاسی شو کا اہتمام کرے گی
(08.05.2016) خرم ذکی کے قتل کی ایف آئی آر کا تاحال عدم اندراج
(08.05.2016) کراچی: نارتھ کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سماجی کارکن خرم ذکی جاں بحق
(07.05.2016) سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی 14 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے
(07.05.2016) سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے گھر چھاپہ، 63کروڑ برآمد



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں