16.10.2026, 08:11pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

نواز شریف کی ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں شرکت، بطور گواہ دستخط
15.05.2016, 09:00am , اتوار (GMT+1)

وزیراعظم نوازشریف نے اہل خانہ سمیت ترک صدر طیب اردگان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کی اس دوران نوازشریف نے نکاح نامے پربطورگواہ دستخط بھی کئے۔ وزیراعظم نوازشریف ان چارسربراہان مملکت میں سے ہیں جنہیں ترک صدر طیب ایردوان نے خود اپنی بیٹی کے نکاح کیلئے مدعو کیا۔ ان میں آذربائیجان کے صدر، امیر قطراور انکی شریک ہائے حیات شامل ہیں۔ تقریب کے دوران نوازشریف نے پینٹ کوٹ زیب تن کررکھا تھا اورشرکاءسے ملاقاتیں بھی کیں،

 نواز شریف کو نکاح کے گواہ کے طور پر سٹیج پر بلایا گیا۔ خاتونِ اوّل بیگم کلثوم نواز، وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز ، مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ان کا چھوٹا بیٹا سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ بھی اس دورے پر وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔تقریب کے دوارن وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نوازنے بھی ترک صدرکی اہلیہ سے ملاقات کی اوران کی بیٹی کے نکاح پر انہیں مبارکباد پیش کی، ترک صدر کی بیٹی کی منگنی کی رسم مارچ میں ہوبر پیلس میں ہوئی تھی۔ترک صدرطیب ایردوآن کی بیٹی سمیعہ ایردوآن کی شادی انجینئر سیلک بیراکتر سے ہورہی ہے ،سیلک کی کمپنی ڈرون طیارے بناتی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہفتہ آج بروز اتوار کی صبح استنبول سے وطن واپس پہنچیں گے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس میں ترک وزیراعظم، آرمی چیف، سابق صدر عبداللہ گل سمیت 6 ہزار مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے تحت انتظامات کئے گئے دلہن سمیہ لندن سکول آف اکنامکس سے ڈگری ہولڈر ہیں جبکہ دولہا بے راکتر استنبول یونیورسٹی کے الیکٹرانک انجینئر ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کی طرف سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔

:دیگر مضامین
(15.05.2016) میڈرڈ کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی‘ یہ مسلح حملہ تھا : حکام
(14.05.2016) سپریم کورٹ نےکمیشن بنانے سے انکار کر کے صحیح فیصلہ کیا،آئینی وقانونی ماہرین
(14.05.2016) شاہد حامد قتل،مقتول کے اہلخانہ نےملزم منہاج قاضی کوشناخت کرلیا
(14.05.2016) امریکہ کی خاتون جنرل لڑاکا کمانڈ کی سربراہ مقرر
(13.05.2016) چیف جسٹس کاپاناما لیکس پر کمیشن بنانے سے انکار
(13.05.2016)  سبین محمود قتل، سانحہ صورا میں ملوث5 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق 
(13.05.2016) وزیر اعظم جمعے کو اسمبلی میں آئیں گے۔ سوالوں کے جواب نہیں
(12.05.2016) وزیراعظم اور پاک آرمی چیف ملاقات:آڈیوکیسے لیک ہوئی؟
(12.05.2016) آسٹریلیا: داعش میں شمولیت کی منصوبہ بندی کے الزام میں پانچ گرفتار
(11.05.2016) افغانستان سے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے
(11.05.2016) افغان حکام نے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی کو پاکستان کے حوالے کر دیا
(11.05.2016) علی حیدر گیلانی آج بدھ کو پاکستان پہنچیں گے
(10.05.2016) علی حیدر گیلانی کی بازیابی کےلئے دعائیں کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، عبدالقادر گیلانی
(10.05.2016) ڈاکٹر عاصم نے اربوں روپے بھارت بھجوائے‘ میڈیکل سنٹر بھی زیرتعمیر ہے: نیب ذرائع
(10.05.2016) پشاور جلسہ، عمران خان کی وزیر اعظم اور فضل الرحمٰن پر شدید تنقید
(09.05.2016) سینیٹ اجلاس میں وزرا اور وزیراعظم کی عدم موجودگی, اپوزیشن کا واک آؤٹ
(09.05.2016) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، اپوزیشن کا پانامہ لیکس پر ہنگامہ متوقع
(09.05.2016) پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میں سیاسی شو کا اہتمام کرے گی
(08.05.2016) خرم ذکی کے قتل کی ایف آئی آر کا تاحال عدم اندراج
(08.05.2016) کراچی: نارتھ کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سماجی کارکن خرم ذکی جاں بحق



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں