غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اپنی عسکری پالیسیوں کے بارے میں امریکہ کی سالانہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ امریکہ کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد بری طرح خراب ہوا ہے۔
امریکی رپورٹ سے چین کو بری طرح ٹھیس پہنچی ہے۔ چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان یانگ یوجن نے امریکی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کی عسکری پالیسیاں دفاعی نوعیت کی ہیں۔ امریکی رپورٹ میں نہ صرف چین کے عسکری معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ یانگ یوجن نے کہا کہ چین کی عسکری پالیسیوں کا مقصد اپنی ساملیت سالمیت اور علاقائی خود مختاری کا تحفظ ہے۔