ترک دارالحکومت انقرہ میں ترک پولیس نے قدامت پسند جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے اراکین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا۔
یہ کانفرنس ایک ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تھی۔ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی خصوصی کانگریس میں شرکاء اپنے موجودہ لیڈر دولت بہاجیلی کی قیادت پر عدم اعتماد کرنے والے تھے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی اے کے پارٹی دستور جو ترامیم چاہتی ہے، اُس کی حمایت میں بہاجیلی بھی ہیں۔ پارٹی کانگریس کے شرکاء نے پولیس ایکشن کی ذمہ داری حکمران جماعت پر ڈالی ہے۔ دوسری جانب نیشنلسٹ پارٹی کے بیشتر اراکین ایردوآن پلان کی مخالفت میں ہیں۔ بہاجیلی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے نیشنلسٹ پارٹی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں۔