16.10.2026, 08:39pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

وزیراعظم کی عدم حاضری پر متحدہ اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ 
16.05.2016, 03:45pm , سوموار (GMT+1)

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا تو نقطہ اعتراض پر اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ سنا تھا وزیراعظم محلے میں آئے ہوئے ہیں، بہت انتظار کیا لیکن وہ ہماری گلی سے نہیں گزرے۔ ان کا انتظار کرتے کرتے اب ایوان سے واک آئوٹ کر رہے ہیں۔ اس پر متحدہ اپوزیشن مسلسل چھٹے روز بھی ایوان سے واک آئوٹ کر گئی۔ اپوزیشن کے چلے جانے کے بعد سترہ نکاتی ایجنڈہ صرف آدھا گھنٹہ ہی چل سکا۔ سینیٹر بابر اعوان نے اعلیٰ عدالتوں میں خواتین ججوں کو نمائندگی دینے کا بل پیش کیا۔

 بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ستر سال میں ایک بھی خاتون آج تک سپریم کورٹ کی جج نہیں بن سکی اور کسی خواتین جج کا نام جوڈیشل کمیشن میں بھی زیر غور نہیں آیا۔ حکومت بل کی مخالفت نہ کرے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حکومت خاتون ججوں کیخلاف نہیں مگر بل کے مطابق سپریم کورٹ میں خواتین ججوں کی تعداد ایک تہائی تجویز کی گئی ہے جو کہ چھ بنتی ہے۔ یہ تعداد مقرر کرنا قبل از وقت ہوگا۔ 

حکومت کی جانب سے مخالفت پر چیئرمین نے بل پر ووٹنگ کرائی جس پر بل کے جق میں تئیس اور مخالفت میں پندرہ ووٹ آئے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا اور چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ سینیٹر عبدالقیوم کی طرف سے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت تیار کرکے عالمی دنیا اور اداروں کو بھجوانے کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ چیئرمین نے ایوان بالا کا اجلاس منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔ -

:دیگر مضامین
(16.05.2016)  ترک صدر طیب اردگان نے شدید رد عمل میں کہا کہ مغرب کا دوہرا معیار ہے
(16.05.2016) تحریک انصاف آج متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں قیادت کے سامنے پانچ تجاویز رکھے گی
(15.05.2016) نواز شریف کی ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں شرکت، بطور گواہ دستخط
(15.05.2016) میڈرڈ کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی‘ یہ مسلح حملہ تھا : حکام
(14.05.2016) سپریم کورٹ نےکمیشن بنانے سے انکار کر کے صحیح فیصلہ کیا،آئینی وقانونی ماہرین
(14.05.2016) شاہد حامد قتل،مقتول کے اہلخانہ نےملزم منہاج قاضی کوشناخت کرلیا
(14.05.2016) امریکہ کی خاتون جنرل لڑاکا کمانڈ کی سربراہ مقرر
(13.05.2016) چیف جسٹس کاپاناما لیکس پر کمیشن بنانے سے انکار
(13.05.2016)  سبین محمود قتل، سانحہ صورا میں ملوث5 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق 
(13.05.2016) وزیر اعظم جمعے کو اسمبلی میں آئیں گے۔ سوالوں کے جواب نہیں
(12.05.2016) وزیراعظم اور پاک آرمی چیف ملاقات:آڈیوکیسے لیک ہوئی؟
(12.05.2016) آسٹریلیا: داعش میں شمولیت کی منصوبہ بندی کے الزام میں پانچ گرفتار
(11.05.2016) افغانستان سے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے
(11.05.2016) افغان حکام نے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی کو پاکستان کے حوالے کر دیا
(11.05.2016) علی حیدر گیلانی آج بدھ کو پاکستان پہنچیں گے
(10.05.2016) علی حیدر گیلانی کی بازیابی کےلئے دعائیں کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، عبدالقادر گیلانی
(10.05.2016) ڈاکٹر عاصم نے اربوں روپے بھارت بھجوائے‘ میڈیکل سنٹر بھی زیرتعمیر ہے: نیب ذرائع
(10.05.2016) پشاور جلسہ، عمران خان کی وزیر اعظم اور فضل الرحمٰن پر شدید تنقید
(09.05.2016) سینیٹ اجلاس میں وزرا اور وزیراعظم کی عدم موجودگی, اپوزیشن کا واک آؤٹ
(09.05.2016) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، اپوزیشن کا پانامہ لیکس پر ہنگامہ متوقع



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں