رینجرزنے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) حیدرآباد زونل کمیٹی کے تین اراکین کوپیر کی شب رہا کردیاہے۔نیم فوجی دستے ریینجرز نے ایم کیو ایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے تین اراکین سابق صوبائی وزیر سہیل مشہدی ، رفیق اجمیری اور فہیم راحیل کو رہا کردیا ہے۔
رہائی کے بعد تینوں عہدیداران زونل آفس پہنچ گئےہیں۔ان اراکین کو رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ہفتے اتوار کی درمیانی شب گرفتارکیاتھا۔
ایم کیوایم سے تعلق رکھنے ان اراکین کو حیدرآباد کے علاقےلطیف آباد نمبر سات کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔