15.10.2026, 07:22pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

ویانا میں شام کے تنازعے پر 17 ملکی اجلاس شروع ہو رہا ہے
17.05.2016, 08:00am , منگل (GMT+1)

اقوام متحدہ اور دیگر امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ ان کے امدادی قافلوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس سے امدادی سامان کی فراہمی کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔
شام میں پانچ سالہ جنگ منگل کو 17 ملکی بین الاقوامی سریئن اسپورٹ گروپ کے سفارتکار کی توجہ کا مرکز ہوگی جو ویانا میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں شام سے متعلق تعطل کے شکار سیاسی مذاکرات اور جنگ بندی کے نفاذ میں درپیش مشکلات پر بھی بات کی جائے گی۔

فروری کے اواخر میں شام میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے ماضی کی نسبت تشدد کے واقعات میں کمی تو دیکھی گئی لیکن اس پر عملدرآمد کی رفتار خاصی سست رہی ہے۔

امریکہ اور روس یہاں تنازع کے فریقین پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی اور امن بات چیت کے لیے انھیں آمادہ کرنے کی کوشش کرتے آئے ہیں لیکن اس ضمن میں بھی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

جنگ بندی کا ایک مقصد انتہائی ضرورت مند شامیوں تک انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد پہنچانا بھی تھا خاص طور پر ایسے افراد تک جو باغی یا سرکاری فورسز کے محاصرے والے علاقوں میں موجود ہیں۔

لیکن اقوام متحدہ اور دیگر امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ ان کے امدادی قافلوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس سے امدادی سامان کی فراہمی کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔

2012ء سے اقوام متحدہ شام میں تنازع کے سیاسی حل کی کوششیں کرتی آرہی ہے۔

سریئن اسپورٹ گروپ کے اجلاسوں میں ایک اہم نقطہ شام کے صدر بشار الاسد کا سیاسی مستقبل بھی رہا ہے جس کے بارے میں امریکہ اور دیگر مغربی قوتوں کو کہنا ہے کہ اس ملک کے مستقبل میں بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے جبکہ شام کا اتحادی روس اس تجویز سے متفق نہیں۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفاں ڈی مستورا نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ منگل کو ہونے والے اجلاس کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے شامی حکومت اور حزب مخالف کے درمیان ممکنہ بات چیت کے اگلے دور کی تاریخ طے کریں گے۔

:دیگر مضامین
(17.05.2016) شہبازتاثیر کی اسیری کے دوران ہونے والے تشدد کی ہولناک کہانی
(16.05.2016) وزیراعظم کی عدم حاضری پر متحدہ اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ 
(16.05.2016)  ترک صدر طیب اردگان نے شدید رد عمل میں کہا کہ مغرب کا دوہرا معیار ہے
(16.05.2016) تحریک انصاف آج متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں قیادت کے سامنے پانچ تجاویز رکھے گی
(15.05.2016) نواز شریف کی ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں شرکت، بطور گواہ دستخط
(15.05.2016) میڈرڈ کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی‘ یہ مسلح حملہ تھا : حکام
(14.05.2016) سپریم کورٹ نےکمیشن بنانے سے انکار کر کے صحیح فیصلہ کیا،آئینی وقانونی ماہرین
(14.05.2016) شاہد حامد قتل،مقتول کے اہلخانہ نےملزم منہاج قاضی کوشناخت کرلیا
(14.05.2016) امریکہ کی خاتون جنرل لڑاکا کمانڈ کی سربراہ مقرر
(13.05.2016) چیف جسٹس کاپاناما لیکس پر کمیشن بنانے سے انکار
(13.05.2016)  سبین محمود قتل، سانحہ صورا میں ملوث5 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق 
(13.05.2016) وزیر اعظم جمعے کو اسمبلی میں آئیں گے۔ سوالوں کے جواب نہیں
(12.05.2016) وزیراعظم اور پاک آرمی چیف ملاقات:آڈیوکیسے لیک ہوئی؟
(12.05.2016) آسٹریلیا: داعش میں شمولیت کی منصوبہ بندی کے الزام میں پانچ گرفتار
(11.05.2016) افغانستان سے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے
(11.05.2016) افغان حکام نے بازیاب کروائے گئے علی گیلانی کو پاکستان کے حوالے کر دیا
(11.05.2016) علی حیدر گیلانی آج بدھ کو پاکستان پہنچیں گے
(10.05.2016) علی حیدر گیلانی کی بازیابی کےلئے دعائیں کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، عبدالقادر گیلانی
(10.05.2016) ڈاکٹر عاصم نے اربوں روپے بھارت بھجوائے‘ میڈیکل سنٹر بھی زیرتعمیر ہے: نیب ذرائع
(10.05.2016) پشاور جلسہ، عمران خان کی وزیر اعظم اور فضل الرحمٰن پر شدید تنقید



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں