پشاور میں متھرا کے علاقے اسلم ڈھیری میں یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 5پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پہلادھماکا پولیو ٹیموں کی روانگی کے بعد پولیس موبائل کے قریب ہوا۔