نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار دفتر خارجہ کے ڈائریکٹرشفقت چیمہ کے گھرسے قیمتی نوادرات سمیت کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کے کاغذات برآمدکرلئے۔شفقت چیمہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے کی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔نیب راولپنڈی کی ٹیم نے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے گھرپر چھاپہ مارا اورتلاشی لی
۔نیب ذرائع کے مطابق گھر سے سرکاری دستاویزات اور دیگر ضروری شواہد قبضہ میں لے گئے۔قیمتی نوادرات اورکروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کے کاغذات بھی برآمد ہوئے۔شفقت چیمہ سرکاری لیٹر پیڈ کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرتے رہے۔نیب نے شفقت چیمہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے کی کارروائی شروع کردی ہے انکے اکاونٹس میں کروڑوں روپے موجود ہیں
۔دفترخارجہ کے ڈائریکٹرشفقت چیمہ کو گزشتہ روزنیب راولپنڈی کی ٹیم نے انکے دفتر سے گرفتار کیا تھا۔نیب زرائع کے مطابق شفقت چیمہ سرکاری عہدے کافائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کادھندہ کرتے رہے۔