پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان لندن کے میئر منتخب ہوئے تو ان کی خالی ہونے والی سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی نے ایک پاکستانی نژاد خاتون کو نامزد کر دیا، جن کی شخصیت اور ماضی کی سرگرمیاں صادق خان کے برعکس بہت دلچسپ و رنگین بتائی جا رہی ہیں۔
اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے ٹوٹنگ کے ضمنی الیکشن کے لئے 39 سالہ روزینہ ایلن خان کو نامزد کیا ہے، جن کے والدین کا تعلق پاکستان اور پولینڈ سے ہے۔ پارٹی نے ان کی نامزدگی کے وقت یہ تو بتایا کہ وہ ایک فلاحی کارکن رہی ہیں اور لندن کے سینٹ جارج ہسپتال میں بطور ڈاکٹر کام کرتی ہیں، البتہ یہ نہیں بتایا کہ وہ خاص قسم کی ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روزینہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی ایڈیڈاس کے لئے سپورٹس ویئر ماڈلنگ کرتی رہی ہیں، وہ میک اپ مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے لئے ماڈلنگ کرتی رہی ہیں، اور تیراکی کا مختصر لباس بنانے والی کمپنیوں کے لئے نیم عریاں ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔ ڈیلی میل نے ان کی ماڈلنگ کی کچھ تصاویر بھی شائع کی ہیں۔
اردو میں حلف اس لیئے لیا تاکہ پاکستانی فخر کریں، رکن سکاٹش پارلیمنٹ
روزینہ خان فلاحی کاموں کے سلسلہ میں کئی سال بیرون ملک بھی رہی ہیں۔ ان دنوں وہ ٹوٹنگ میں اپنے خاوند اور دو بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔
بشکریہ روزنامہ پاکستان