پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن اور دھرنا دینا لعنت ہے، عمران خان نے اپنا کالا دھن چھپایا اور مشرف دور میں اسے سفید کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج یہ انکشاف ہورہا ہے 2001 میں ایمنسٹی سے مستفید ہوچکے ہیں ، عمران خان بتائیں انہوں نے کالا دھن سفید کرایا تھا ،عمران خان کس منہ سے عوام کو کہتے ہیں وہ اسے لیڈر چنیں ۔
وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا کوئی وزن نہیں ہے، 2013 کے الیکشن میں پٹی اور بلدیاتی الیکشن میں بھی ہاری۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں خواتین کو آئرن شیلڈ کے حصارمیں بٹھانے سے بہترہے کہ انہیں گھرمیں رکھا جائے۔