سندھ میں بلدیاتی نظام میں مخصوص نشستوں کے انتخابات معطل کردیے گئے، الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹیفیکیشن سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر جاری ہوئے، 8جون کو شیڈول میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب بھی ملتوی کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں مخصوص نشستوں کے انتخابات سے متعلق 2 نوٹیفکیشن معطل کردیے ،الیکشن کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
مخصوص نشستوں کے انتخاب ملتوی ہونے سے سندھ میں 8 جون کو ہونے والا میئراورڈپٹی میئر،چیئرمین اوروائس چیئرمین کا انتخاب بھی ملتوی ہوگیا ۔