15.10.2026, 01:57pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

نون لیگ اور تحریک انصاف کے ترجمانوں کی ’اچانک‘ ملاقات ہوئی۔
20.05.2016, 06:30pm , جمہ (GMT+1)

نون لیگ اور تحریک انصاف میں صبح سے گرما گرمی رہی، ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے ہوتے رہے، شام میں موٹروے پر دونوں کے ترجمانوں کی ’اچانک‘ ملاقات ہوئی۔

پرویز رشید نعیم الحق کا ہاتھ تھام کر اپنی پراڈو میں لے گئے، مہمان کے لیے دروازہ بھی شاید میزبان نے کھولا، دونوں کی بڑی گاڑی میں طویل بیٹھک ہوئی۔

نعیم الحق کہتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، بس ماحول کو بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی۔پرویز رشید کہتے ہیں کہ نعیم الحق کو لفٹ دی، اتفاقی ملاقات میں دونوں نے اتفاق کیا کہ ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ 

ایک دوسرے کے خلاف صف آراء حکومت اور تحریک انصاف کے ترجمان موٹر وے پر ایک ساتھ نظر آئے، ایک گاڑی میں بیٹھے، گلے شکوے کئے، گپ شپ کی اورکئی معاملات پر اتفاق بھی کر لیا، طے پایا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے پاناما لیکس پر متعلقہ فورم کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

اب کی بار راہ میں ملاقات ہوئی دو اہم ترین شخصیات کی،ایک شخصیت ترجمان حکومت پاکستان اور دوسری ترجمان پاکستان تحریک انصاف، ایک طرف وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور دوسری طرف نعیم الحق،ملاقات ہوئی اچانک اور وہ بھی اسلام آباد اور لاہور کے درمیان موٹر وے پر۔

دونوں ترجمان سفر کی تھکان اتارنے بھیرہ کے ریسٹ ایریا میںالگ الگ رکے تھے اور پھر رہا نہ گیا، آنکھوں ہی آنکھوں میں شکایتوں کے انبار ایک طرف۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ہاتھ تھام لیا ترجمان تحریک انصاف کا،ساتھ ہی فرمائش کر دی کہ ان کی گاڑی میں بیٹھ کر مزید شکوے گلے راستے میں مل کے کر لیتے ہیں۔

نعیم الحق بھی محبت بھرا انداز نہ ٹھکرا سکے اور سوار ہو گئے ترجمان حکومت پاکستان کی گاڑی میں۔ نعیم الحق نے ٹویٹ کیا کہ ان کی بھیرہ میں پرویز رشید سے ملاقات ہو گئی، اپنی گاڑی میں بھی بٹھایا، اب سب کچھ عمران خان کو بتاؤں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ غیررسمی ملاقات میں ذاتی اور سیاسی معاملات پر بات ہوئی، اس بات پر اتفاق تھا کہ میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، پانامالیکس پر کمیشن بننے جا رہا ہے، میڈیا پر آکر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہئے، ایک متفقہ فورم بن رہا ہے، اس کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔

پرویز رشید کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ ہمیں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، جمہوری کلچر کی توقیر بڑھانے اورمنفی تاثر ختم کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو کوڈ آف کنڈکٹ بنانا چاہئے۔

ترجمان حکومت پاکستان نے ترجمان تحریک انصاف کو پنڈی بھٹیاں انٹرچینج پر اتارا جہاں سے نعیم الحق فیصل آباد جبکہ پرویز رشید لاہور کی جانب روانہ ہو گئے۔

:دیگر مضامین
(20.05.2016) آئی جی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
(20.05.2016) پشاور کے قریب سفید سنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے
(20.05.2016) 'ہندوستانی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ'
(19.05.2016) کوئٹہ :بلوچستان کانسٹبلری موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکار جاں بحق ہو گیا
(19.05.2016) اسرائیل کا سمندر پر میزائل سسٹم کی تنصیب کا کامیاب تجربہ
(18.05.2016) وزارت خارجہ کےافسر شفقت چیمہ 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
(18.05.2016) اسلام آباد:نیب حکام کا وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے گھر پر چھاپہ
(18.05.2016) سابق صدر زرداری نے پاناما لیکس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی
(17.05.2016) ویانا میں شام کے تنازعے پر 17 ملکی اجلاس شروع ہو رہا ہے
(17.05.2016) شہبازتاثیر کی اسیری کے دوران ہونے والے تشدد کی ہولناک کہانی
(16.05.2016) وزیراعظم کی عدم حاضری پر متحدہ اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ 
(16.05.2016)  ترک صدر طیب اردگان نے شدید رد عمل میں کہا کہ مغرب کا دوہرا معیار ہے
(16.05.2016) تحریک انصاف آج متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں قیادت کے سامنے پانچ تجاویز رکھے گی
(15.05.2016) نواز شریف کی ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں شرکت، بطور گواہ دستخط
(15.05.2016) میڈرڈ کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی‘ یہ مسلح حملہ تھا : حکام
(14.05.2016) سپریم کورٹ نےکمیشن بنانے سے انکار کر کے صحیح فیصلہ کیا،آئینی وقانونی ماہرین
(14.05.2016) شاہد حامد قتل،مقتول کے اہلخانہ نےملزم منہاج قاضی کوشناخت کرلیا
(14.05.2016) امریکہ کی خاتون جنرل لڑاکا کمانڈ کی سربراہ مقرر
(13.05.2016) چیف جسٹس کاپاناما لیکس پر کمیشن بنانے سے انکار
(13.05.2016)  سبین محمود قتل، سانحہ صورا میں ملوث5 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں