کراچی میں عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا گیا۔
حکام کے مطابق حملے میں کالعدم تنظیم کا بائیس رکنی دہشتگرد گروہ ملوث ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں کالعدم تنظیم کا بائیس رکنی دہشتگرد گروہ ملوث ہے۔ جن میں سے بارہ دہشتگردوں کو پولیس گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے،جبکہ دس دہشت گرد ابتک قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ دہشتگرد گروپ کا امیر قاری محسن ہے۔ جس کی ضمانت پررہائی کے بعد گروپ دوبارہ متحرک ہوگیا ہے