وزیراعظم محمدنواز شریف طبی معائنے کےلیے لندن روانہ ہوگئے،وزیراعظم کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم محمدنواز شریف ،بیگم کلثوم نواز اور حسین نواز صبح کے وقت لاہور سے لندن کےلئےروانہ ہوئے،بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم لندن میں طبی معائنہ کرائیں گے، جمعرات کے روز وزیراعظم کی واپسی متوقع ہے۔
لندن روانگی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نےایئرپورٹ پروزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی،اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔