15.10.2026, 04:32pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

 وزیراعظم نواز شریف اور ان کے 4 رشتہ داروں کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
23.05.2016, 07:55am , سوموار (GMT+1)


 پاناما پیپرز کے حوالے سے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کو کسی بھی طرح کی رعایت دیئے بغیر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) الیکشن کمیشن میں ایک درخواست جمع کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیراعظم نواز شریف اور ان کے 4 رشتہ داروں کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر، ان کی جماعت کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے درخواست کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست کا فیصلہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری، اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں رواں ہفتے جمع کرائی جانے والی درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اراکین قومی اسمبلی محمد صفدر اور حمزہ شہباز کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن کے سامنے نہ صرف اپنے اثاثوں کی تفصیلات چھپائیں، بلکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران بھی جھوٹ بول کر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کو گمراہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد اب وزیراعظم کی ملک سے وفاداری غیر یقینی ہوگئی ہے، کیونکہ انہوں نے اپنا اور اپنے خاندان کا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا جبکہ انہوں نے اپنے خاندان کی آمدنی پر مکمل ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔

اسی طرح وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف، اراکین اسمبلی محمد صفدر اور حمزہ شہباز نے بھی جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کو چھپایا، جبکہ اسحاق دار کا تو منی لانڈرنگ کے حوالے سے اعترافی بیان بھی موجود ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی درخواست کے ساتھ وزیر اعظم کے کزن خالد سراج کی جانب سے بے نظیر بھٹو کو لکھے جانے والا خط بھی منسلک کرے گی، جس میں انہوں نے شریف خاندان کی بیرون ملک دولت کی تفصیلات عیاں کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن اسکینڈلز بالخصوص پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے آصف علی زرداری سے درخواست کی تھی وہ بلاول بھٹو زرداری کو، پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے حوالے سے سخت بیانات جاری کرنے سے روکیں۔

:دیگر مضامین
(23.05.2016) ٹی او آر میں قرضوں کی معافی کی تحقیقات کا نکتہ شامل ہو گا
(22.05.2016) عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
(22.05.2016) کالعدم تنظیم کا22رکنی گروہ ٹریفک اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہے،پولیس
(21.05.2016) کوئٹہ میں نیب کا بیکری پر چھاپہ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد
(21.05.2016) پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے۔
(20.05.2016) نون لیگ اور تحریک انصاف کے ترجمانوں کی ’اچانک‘ ملاقات ہوئی۔
(20.05.2016) آئی جی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
(20.05.2016) پشاور کے قریب سفید سنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے
(20.05.2016) 'ہندوستانی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ'
(19.05.2016) کوئٹہ :بلوچستان کانسٹبلری موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکار جاں بحق ہو گیا
(19.05.2016) اسرائیل کا سمندر پر میزائل سسٹم کی تنصیب کا کامیاب تجربہ
(18.05.2016) وزارت خارجہ کےافسر شفقت چیمہ 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
(18.05.2016) اسلام آباد:نیب حکام کا وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے گھر پر چھاپہ
(18.05.2016) سابق صدر زرداری نے پاناما لیکس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی
(17.05.2016) ویانا میں شام کے تنازعے پر 17 ملکی اجلاس شروع ہو رہا ہے
(17.05.2016) شہبازتاثیر کی اسیری کے دوران ہونے والے تشدد کی ہولناک کہانی
(16.05.2016) وزیراعظم کی عدم حاضری پر متحدہ اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ 
(16.05.2016)  ترک صدر طیب اردگان نے شدید رد عمل میں کہا کہ مغرب کا دوہرا معیار ہے
(16.05.2016) تحریک انصاف آج متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں قیادت کے سامنے پانچ تجاویز رکھے گی
(15.05.2016) نواز شریف کی ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں شرکت، بطور گواہ دستخط



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں