15.10.2026, 01:04pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

ملا منصورجانشین کے چناؤ کے لیے افغان طالبان کی ملاقات
24.05.2016, 01:50am , منگل (GMT+1)

امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے تصدیق کے بعد کہ گذشتہ اختتام ہفتہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کو پاکستانی علاقے کے اندر ہلاک کیا گیا، افغان طالبان کے سینئر ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں اُنھوں نے اپنا جانشین مقرر کرنے پر بات کی۔

’رائٹرز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اب تک طالبان نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم، تحریک کے دو اعلیٰ ارکان نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام نے منصور کی بری طرح جھلسی ہوئی لاش کوئٹہ میں تدفین کے لیے حوالے کی۔

تاہم، پاکستانی اہل کاروں نے لاش حوالے کرنے کی تردید کی ہے۔

دورہٴ ویتنام کے تیسرے روز، اوباما نے ہلاکت کو ’’ایک اہم سنگ میل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصور نے امن مذاکرات کو مسترد کر دیا تھا اور ’’امریکیوں اور اتحادی افواج کے خلاف سازش کرتے ہوئے حملے تیز کر دیے تھے‘‘۔

صدر نے ڈرون حملے کا اختیار دیا تھا اور ہفتے کے روز منصور افغانستان کی سرحد پر پاکستان کی حدود میں واقع ایک دور افتادہ مقام پر ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ حملہ ملک کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی ہے اور اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ایک اہل کار نے امریکی سفیر کو بتاہا کہ حملے کے نتیجے میں امن بات چیت پر ’’خراب اثر‘‘ پڑ سکتا ہے۔

رائٹرز کی خبر کے مطابق، اسلام آباد سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے پر رد عمل نسبتاً سرد مہری کی نوعیت کا ہے، اور کئی سوالات باقی ہیں آیا درحقیقت کیا ہوا

:دیگر مضامین
(23.05.2016)  وزیراعظم نواز شریف اور ان کے 4 رشتہ داروں کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
(23.05.2016) ٹی او آر میں قرضوں کی معافی کی تحقیقات کا نکتہ شامل ہو گا
(22.05.2016) عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
(22.05.2016) کالعدم تنظیم کا22رکنی گروہ ٹریفک اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہے،پولیس
(21.05.2016) کوئٹہ میں نیب کا بیکری پر چھاپہ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد
(21.05.2016) پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے۔
(20.05.2016) نون لیگ اور تحریک انصاف کے ترجمانوں کی ’اچانک‘ ملاقات ہوئی۔
(20.05.2016) آئی جی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
(20.05.2016) پشاور کے قریب سفید سنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے
(20.05.2016) 'ہندوستانی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ'
(19.05.2016) کوئٹہ :بلوچستان کانسٹبلری موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکار جاں بحق ہو گیا
(19.05.2016) اسرائیل کا سمندر پر میزائل سسٹم کی تنصیب کا کامیاب تجربہ
(18.05.2016) وزارت خارجہ کےافسر شفقت چیمہ 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
(18.05.2016) اسلام آباد:نیب حکام کا وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے گھر پر چھاپہ
(18.05.2016) سابق صدر زرداری نے پاناما لیکس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی
(17.05.2016) ویانا میں شام کے تنازعے پر 17 ملکی اجلاس شروع ہو رہا ہے
(17.05.2016) شہبازتاثیر کی اسیری کے دوران ہونے والے تشدد کی ہولناک کہانی
(16.05.2016) وزیراعظم کی عدم حاضری پر متحدہ اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ 
(16.05.2016)  ترک صدر طیب اردگان نے شدید رد عمل میں کہا کہ مغرب کا دوہرا معیار ہے
(16.05.2016) تحریک انصاف آج متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں قیادت کے سامنے پانچ تجاویز رکھے گی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں