17.10.2026, 05:17am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد شہید کر دی
25.05.2016, 07:55am , بدھ (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین 
قابض صہیونی فوجیوں نے گذشتہ شب فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں بلڈوزروں کی مدد سے ایک مسجد شہید کر دی۔ مسجد کی شہادت کے خلاف فلسطینی شہریوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب یہودی فوجیوں نے بیت المقدس کے باب العامود کے قریب واقع ایک مسجد کو غیرقانونی قرار دے کر اسے شہید کر دیا گیا۔ یہ مسجد باب العامود اور اس کے آس پاس کی کالونیوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے استعمال میں تھی جہاں وہ نماز پنجگانہ ادا کرتے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علی الصباح انہوں نے شاہراہ الانبیا پرواقع مسجد کو شہید کیے ہوئے دیکھا۔ مسجد کے ملبے کے قریب اسرائیلی فوج کے دو بلڈوزر کھڑے تھے جن کی مدد سےمسجد شہید کی گئی تھی۔

مسجد کی شہادت کے خلاف فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان توتکار بھی ہوئی۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد بیت المقدس کی مقامی اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر بنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں رواں ماہ مئی میں اسرائیلی فوج اب تک تین مکانات بھی مسمار کر چکی ہے۔ قابض حکام کی جانب سے ہربار یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ وہ مکانات حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے تھے۔

:دیگر مضامین
(23.05.2016) اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں دخل
(22.05.2016) اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے میں فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی
(21.05.2016) یونیسکو کے القدس بارے فیصلے پر فرانسیسی صدر کی اسرائیل سے معافی
(20.05.2016) بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان گھر سے محروم کر دیا
(19.05.2016) غزہ میں بدامنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: ھنیہ
(18.05.2016) ڈیڑھ ماہ سے بھوک ہڑتال کے باعث فلسطینی اسیر نڈھال، اسپتال منتقل
(17.05.2016) عراقی فوج نے الرُطبہ شہر پر قبضے کی مہم شروع کر دی
(16.05.2016) ناکہ بندی توڑنے کیلیے خواتین کے دو قافلوں کی فلسطین روانگی کی تیاری
(15.05.2016) بیت المقدس: اسرائیلی آبادکاری گروپ نے فلسطینی کی زمین پر قبضہ کرلیا
(14.05.2016) نابلس: یہودی آبادکاروں کی حوارہ میں تلمودی رسومات کی ادائیگی
(13.05.2016)  ضرار ابو سیسی کو گزشتہ پانچ سال سے خاندان سے ملاقات کی اجازت نہیں
(12.05.2016) فلسطینی نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
(11.05.2016) قیام اسرائیل کے 68 برس، فلسطین میں غاصب صہیونی چھ ملین سے متجاوز
(10.05.2016) اسرائیلی فوج کی کارروائی، القدس سے تین فلسطینی بچے گرفتار
(09.05.2016) سانحہ غزہ میں اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی قصور وارہیں:ھنیہ
(08.05.2016) غزہ میں بجلی کے بحران نے تین کم سن بچوں کی جان لے لی!
(08.05.2016) سعودی عرب میں حکومتی سطح پر جامع تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تبدیلیاں ترقی کے مسلسل عمل اور "ویژن 2030" پروگرام کا حصہ ہیں۔
(07.05.2016) غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید، بچوں سمیت کئی افراد زخمی
(06.05.2016) اسرائیلی فوج کی 2014ء کے تحت طے پائی جنگ بندی کی خلاف ورزی
(05.05.2016) تحریک انتفاضہ کے 7 ماہ، 34 یہودی ہلاک، 2441 فلسطینی گرفتار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں