کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے سے چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دوران علاج دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ میں چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ڈی ایس کو طلب کرلیا ہے۔ ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ میں دو سے تین کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ جس سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔