17.10.2026, 07:54am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں 21 فلسطینی گرفتار کر لیئے
26.05.2016, 08:04am , جعمرات (GMT+1)

 مرکزاطلاعات فلسطین۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم اکیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’0404‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس سے گرفتار کیے گئے اکیس شہریوں میں 13 سیکیورٹی اداروں کو فوج اور اسرائیلی تنصیبات پرحملوں میں مطلوب تھے۔ انہیں تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر لے جایا گیاہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فوج کی تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نابلس سے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘  کے دو کارکن، کفر الدیک سے 10 افراد اور مغربی سلفیت سے 2 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رام اللہ میں سلواد کے مقام سے ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ جب کہ دو شہریوں کو بیت المقدس کے ابو دیس قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیت لحم میں السواحرہ کےمقام سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں سے دو پستول بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بیت المقدس کے العیسویہ قصبےسے گرفتار کیےجانے والے شہریوں سے بھی  ہلکے ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات کو بتایاکہ صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں الضاحیہ، الجبل اور دیگر کالونیوں میں گھروں میں چھاپے مار ے اورقیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے ساتھ خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔

قابض فوج نے اکیس سالہ حمزہ مامون جعارہ کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کرلیے۔

گرفتار کیے جانے والے دوسرے شہریوں کی شناخت 20 سالہ عبدالرحمان سبتی دویکات، عزت صالح الشنار، نبیل محمد ابو عزیزہ، حسن فرحات، احمد رشید، عمید احمد عبدالکریم، محمد ابراہیم موسیہ، یوسف مصلح الدیک، ضیاء جاسر عقل، یوسف عبدالوھاب،15 سالہ عصام محمد طقاطقہ اور 14 سالہ عبدالقادر سلطان طقاطقہ شامل ہیں۔

:دیگر مضامین
(25.05.2016) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد شہید کر دی
(23.05.2016) اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں دخل
(22.05.2016) اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے میں فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی
(21.05.2016) یونیسکو کے القدس بارے فیصلے پر فرانسیسی صدر کی اسرائیل سے معافی
(20.05.2016) بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان گھر سے محروم کر دیا
(19.05.2016) غزہ میں بدامنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: ھنیہ
(18.05.2016) ڈیڑھ ماہ سے بھوک ہڑتال کے باعث فلسطینی اسیر نڈھال، اسپتال منتقل
(17.05.2016) عراقی فوج نے الرُطبہ شہر پر قبضے کی مہم شروع کر دی
(16.05.2016) ناکہ بندی توڑنے کیلیے خواتین کے دو قافلوں کی فلسطین روانگی کی تیاری
(15.05.2016) بیت المقدس: اسرائیلی آبادکاری گروپ نے فلسطینی کی زمین پر قبضہ کرلیا
(14.05.2016) نابلس: یہودی آبادکاروں کی حوارہ میں تلمودی رسومات کی ادائیگی
(13.05.2016)  ضرار ابو سیسی کو گزشتہ پانچ سال سے خاندان سے ملاقات کی اجازت نہیں
(12.05.2016) فلسطینی نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
(11.05.2016) قیام اسرائیل کے 68 برس، فلسطین میں غاصب صہیونی چھ ملین سے متجاوز
(10.05.2016) اسرائیلی فوج کی کارروائی، القدس سے تین فلسطینی بچے گرفتار
(09.05.2016) سانحہ غزہ میں اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی قصور وارہیں:ھنیہ
(08.05.2016) غزہ میں بجلی کے بحران نے تین کم سن بچوں کی جان لے لی!
(08.05.2016) سعودی عرب میں حکومتی سطح پر جامع تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تبدیلیاں ترقی کے مسلسل عمل اور "ویژن 2030" پروگرام کا حصہ ہیں۔
(07.05.2016) غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید، بچوں سمیت کئی افراد زخمی
(06.05.2016) اسرائیلی فوج کی 2014ء کے تحت طے پائی جنگ بندی کی خلاف ورزی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں