جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ جنوبی جاپان میں اوکیناوا میں قائم امریکی فوجی اڈے کے ایک ملازم کے ہاتھوں ایک جاپانی خاتون کا قتل انتہائی مجرمانہ فطرت کا عکاس ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس قتل پر انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما سے سخت احتجاج کیا ہے۔
امریکی صدر ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کی سمٹ میں شرکت کے لیے جاپان کے سیاحتی مقام آئس شیما پہنچے ہوئے ہیں۔
یہ بات جاپانی وزیر اعظم نے امریکی صدرکے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس جاپانی خاتون کے قتل پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہی۔