لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنےسے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ پاناما لیکس کے انکشافات پرالیکشن کمیشن کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کےآرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کی کارروائی کے لئےدرخواست دی مگرالیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کوکارروائی کی ہدایت کی جائے، عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو 8 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔