15.10.2026, 05:02pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

سپریم کورٹ ۔ بحریہ ٹاؤن اراضی:تحقیقات کی تکمیل کا حکم
26.05.2016, 08:07am , جعمرات (GMT+1)

سپریم کورٹ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کو الاٹ کی جانے والی زمین کے حوالے سے نیب کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 2 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ نے، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل وقاص قدیر ڈار اور تفتیشی آفیسر قمر عباس عباسی نے عبوری رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اب تک معاملے کی تحقیقات مکمل نہیں کرسکا۔

عدالت نے رپورٹ دیکھنے کے بعد اسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے نیب کی اب تک کی تحقیقات اس قابل نہیں کہ کیس کو آگے بڑھایا جاسکے۔

تاہم عدالت نے، نیب کے چیف لا آفیسر کی درخواست پر، معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے کی ڈیڈلائن میں توسیع کرتے ہوئے نیب کو مزید 2 ماہ کا وقت دے دیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کس قانون کے تحت ملیر دویلپمنٹ اتھارٹی کو سرکاری زمین الاٹ کی، کیا ایم ڈی اے کو الاٹ کی زمین کا قبضہ بھی دیا گیا، جبکہ ایم ڈی اے نے کس قانون کے تحت 11 ہزار ایکڑ زمین نجی بلڈر کو بیچی۔

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ نیب، کسی کے بھی دباؤ میں آئے بغیر آزاد و شفاف طریقے سے معاملے کی تحقیقات کرے۔

:دیگر مضامین
(26.05.2016) وزارت داخلہ نے تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا
(25.05.2016) اسکاٹ لینڈ یارڈٹیم کی عمران فاروق قتل کے ملزمان سے تفتیش
(24.05.2016) چوہدری نثار . امریکا طے کر لے کہ خطے میں کون سی پالیسی جاری رکھنی ہے
(24.05.2016) فضل الرحمان کی آصف زرداری سے لندن میں ملاقات
(24.05.2016) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی’ پیسے لے کر پروگرام کیے جاتے ہیں
(24.05.2016) ڈاکیارڈکراچی پر حملے میں ملوث 5 افسروں کو سزائے موت
(24.05.2016) ڈی جی ایف آئی اے عہدے سے برطرف
(24.05.2016) ملا منصورجانشین کے چناؤ کے لیے افغان طالبان کی ملاقات
(23.05.2016)  وزیراعظم نواز شریف اور ان کے 4 رشتہ داروں کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
(23.05.2016) ٹی او آر میں قرضوں کی معافی کی تحقیقات کا نکتہ شامل ہو گا
(22.05.2016) عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
(22.05.2016) کالعدم تنظیم کا22رکنی گروہ ٹریفک اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہے،پولیس
(21.05.2016) کوئٹہ میں نیب کا بیکری پر چھاپہ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد
(21.05.2016) پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے۔
(20.05.2016) نون لیگ اور تحریک انصاف کے ترجمانوں کی ’اچانک‘ ملاقات ہوئی۔
(20.05.2016) آئی جی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
(20.05.2016) پشاور کے قریب سفید سنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے
(20.05.2016) 'ہندوستانی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ'
(19.05.2016) کوئٹہ :بلوچستان کانسٹبلری موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکار جاں بحق ہو گیا
(19.05.2016) اسرائیل کا سمندر پر میزائل سسٹم کی تنصیب کا کامیاب تجربہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں