17.10.2026, 05:06am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

فلسطینی پارلیمنٹ نے فوج داری کیسز میں سزائے موت کی توثیق کر دی
27.05.2016, 08:03am , جمہ (GMT+1)

 مرکز اطلاعات فلسطین 
فلسطینی پارلیمنٹ نے حال ہی میں غزہ کی پٹی میں فوج داری عدالتوں کی جانب سے متعدد ملزمان کو دی گئی سزائے موت کی توثیق کی ہے، جس کے بعد قتل اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مجلس قانون ساز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے عدالتوں کی جانب سے منصفانہ اور قانونی ٹرائل کے تحت  مجرموں کو دی گئی سزائے موت کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف عدالتوں میں پیش کردہ ٹھوس شواہد اور حقائق کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کے فیصلے کیے گئے تھے۔ پارلیمنٹ ان فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے ان پرعمل درآمد کی سفارش کرتی ہے۔

پارلیمنٹ کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا سزائے موت پرعمل درآمد کب کیا جائے گا اور نہ ہی ملزمان کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

فلسطینی پارلیمنٹ کی جانب سے سزائے موت کی توثیق کے بعد اب صدر کی جانب سے حتمی طور پر ان سزاؤں کی منظوری لی جائے گی کیونکہ کسی بھی ملزم کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے دستور کے تحت صدر کی منظوری بھی ضروری ہے، تاہم پارلیمنٹ کی توثیق کے بعد صدر بھی سزائے موت کے فیصلوں کی منظوری کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی عدالتوں کی جانب سے قتل اور دیگر فوجداری جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ عوامی  سطح پر بھی ملزمان کو موت کی سزا دینے کی مطالبات کیے جاتے رہے ہیں۔

:دیگر مضامین
(26.05.2016) اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں 21 فلسطینی گرفتار کر لیئے
(25.05.2016) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد شہید کر دی
(23.05.2016) اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار قبلہ اول میں دخل
(22.05.2016) اسرائیلی فوج کی غزہ کے علاقے میں فائرنگ، ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی
(21.05.2016) یونیسکو کے القدس بارے فیصلے پر فرانسیسی صدر کی اسرائیل سے معافی
(20.05.2016) بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان گھر سے محروم کر دیا
(19.05.2016) غزہ میں بدامنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: ھنیہ
(18.05.2016) ڈیڑھ ماہ سے بھوک ہڑتال کے باعث فلسطینی اسیر نڈھال، اسپتال منتقل
(17.05.2016) عراقی فوج نے الرُطبہ شہر پر قبضے کی مہم شروع کر دی
(16.05.2016) ناکہ بندی توڑنے کیلیے خواتین کے دو قافلوں کی فلسطین روانگی کی تیاری
(15.05.2016) بیت المقدس: اسرائیلی آبادکاری گروپ نے فلسطینی کی زمین پر قبضہ کرلیا
(14.05.2016) نابلس: یہودی آبادکاروں کی حوارہ میں تلمودی رسومات کی ادائیگی
(13.05.2016)  ضرار ابو سیسی کو گزشتہ پانچ سال سے خاندان سے ملاقات کی اجازت نہیں
(12.05.2016) فلسطینی نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
(11.05.2016) قیام اسرائیل کے 68 برس، فلسطین میں غاصب صہیونی چھ ملین سے متجاوز
(10.05.2016) اسرائیلی فوج کی کارروائی، القدس سے تین فلسطینی بچے گرفتار
(09.05.2016) سانحہ غزہ میں اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی قصور وارہیں:ھنیہ
(08.05.2016) غزہ میں بجلی کے بحران نے تین کم سن بچوں کی جان لے لی!
(08.05.2016) سعودی عرب میں حکومتی سطح پر جامع تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تبدیلیاں ترقی کے مسلسل عمل اور "ویژن 2030" پروگرام کا حصہ ہیں۔
(07.05.2016) غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید، بچوں سمیت کئی افراد زخمی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں