15.10.2026, 12:53pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

 افغانستان انٹیلی جنس کے 6دہشت گرد گرفتار 
27.05.2016, 12:20am , جمہ (GMT+1)

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے افغانستان انٹیلی جنس کے 6دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ دعویٰ وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

سرفرازبگٹی کا مزید کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں نے 40سے زائد افراد کو شہید کرنے کا اعتراف کیا، بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے بلوچستان آئے تھے،یہ لوگ زیادہ تر وہ ہیں جو افغان مہاجرین ہیں اور پاکستان میں مختلف کیمپوں میں رہے ہیں،پاکستان نےافغانیوں کی مہمان نوازی کی لیکن انہوں نےہماری پیٹ میں چھرا گھونپا، اب افغان پناہ گزینوں کو واپس جانا ہوگا، اب افغان پناہ گزینوں کو زبردستی دھکے دے کر بلوچستان سے نکالا جائے گا،افغانستان کے مہاجرین واپس چلے جائیں ہم اپنا ان آؤٹ خود ٹھیک کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس اور ’را‘ کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے جنہوں نے ان دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا، افغان نیشنل آرمی کا سرونگ آفیسر لیفٹیننٹ روزی خان غزنی افغانستان کا رہنے والا ہے، افغان نیشنل آرمی کے لیفٹیننٹ روزی خان کےپاس پاکستانی شناختی کارڈ ہے جو کچلاک میں آباد ہے، افغان مہاجرین پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں،این ڈی ایس کے تین جنرلز ان ایجنٹس کو پاکستان میں بدامنی کے لیے استعمال کر رہے تھے،این ڈی ایس کے جنرل مومن ،جنرل نعیم ، جنرل (ر)مالک دہشت گردوں کے ہینڈلر ہیں ،یہ تمام 6افراد این ڈی ایس کے ٹارگٹ کلرز ہیں،محمود خان اور عصمت اللہ ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے جن کا تعلق ہلمند سے ہے۔

اس موقع پر افغان ایجنٹ کے اعترافی بیان کی ویڈیو صحافیوں کو دکھائی گئی جس میں افغان ایجنٹ نے کہا کہ میں عصمت اللہ ولد محمد گل افغانی ہوں اور ہلمند کا رہنے والا ہوں، میں نے پاکستان میں جعلی شناختی کارڈ 30ہزار روپے دے کر بنوایا، افغانستان سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اور پاکستان میں رہتے تھے، 1996ءمیں واپس افغانستان چلے گئے اور 2005ء میں کرزئی دور حکومت میں واپس پاکستان آئے، جہاں مسلم باغ پناہ گزین کیمپ میں رہے، قاضی نیک محمد نور زئیجو افغانستان میں این ڈی ایس کے لیے کام کرتا ہے، اس نے مجھے این ڈی ایس والوں سے ملوایا اور کہا کہ ہم بلوچستان میں بدامنی پھیلائیں گے،کوئٹہ میں 22افراد کو قتل کیا ۔

دوسرے افغان ایجنٹ کا کہنا تھا کہ میرا نام احمد اللہ ہے،قندھار کا رہنے والا ہوں، 30سال پہلے بشیر چوک کوئٹہ پورا خاندان آگیا، مارچ 2014ءمیں مجھے اسپین بولدک میں این ڈی ایس کے دفتر لے جایا گیا اور ملاقات کرائی، مجھے کہا گیا کہ کوئٹہ میں ایسی جگہ دھماکا کرو جہاں رش زیادہ ہو، ان دھماکوں کا مقصد بدامنی پھیلانا تھا۔

دہشتگرد عبد اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ افغان باشندہ ہوں 20سال سے پشین میں رہ رہا ہوں ،10ہزار روپے میں اپنا جعلی شناختی کارڈ بنوایا،چمن میں 7بم دھماکے کیے ۔

افغان خفیہ ایجنسی اہلکارمحبوب کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ افغان این ڈی ایس والوں نےڈیڑھ کروڑ روپے دیے، میں نے تمام افراد کو یہاں پیسوں کے لیے قتل کیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کو ملک سے نکال باہر کریں گےاور دشمن کےمذموم عزائم کو مل کر شکست دیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہنا ہے کہ چن چن کر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،دنیا کی کوئی فوج پاک فوج کی طرح کامیابیاں نہیں سمیٹ پائی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں صوبےمیں امن اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نےغیر ملکی نیٹ ورک کوبےنقاب کرنے پرقانون نافذ کرنےوالےاداروں خصوصاً انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

قبل از ایں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے شرکا سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا کی کوئی فوج پاکستان آرمی کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مثبت ثمرات حاصل نہیں کر پائی، ایسی متحرک اور عزم و ہمت سے بھرپور فوج کی کمان پر فخر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے مقصد کے حصول کے لیے ابھی اور کام کرنا ہے، پاکستان دہشت گردی اور شدت پسندی کے عالمی مسئلے سے لڑنے کے لیے پرعزم ہے، بلوچستان کے ایک روزہ دورے کے دوران آرمی چف نے سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

:دیگر مضامین
(26.05.2016) سپریم کورٹ ۔ بحریہ ٹاؤن اراضی:تحقیقات کی تکمیل کا حکم
(26.05.2016) وزارت داخلہ نے تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا
(25.05.2016) اسکاٹ لینڈ یارڈٹیم کی عمران فاروق قتل کے ملزمان سے تفتیش
(24.05.2016) چوہدری نثار . امریکا طے کر لے کہ خطے میں کون سی پالیسی جاری رکھنی ہے
(24.05.2016) فضل الرحمان کی آصف زرداری سے لندن میں ملاقات
(24.05.2016) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی’ پیسے لے کر پروگرام کیے جاتے ہیں
(24.05.2016) ڈاکیارڈکراچی پر حملے میں ملوث 5 افسروں کو سزائے موت
(24.05.2016) ڈی جی ایف آئی اے عہدے سے برطرف
(24.05.2016) ملا منصورجانشین کے چناؤ کے لیے افغان طالبان کی ملاقات
(23.05.2016)  وزیراعظم نواز شریف اور ان کے 4 رشتہ داروں کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
(23.05.2016) ٹی او آر میں قرضوں کی معافی کی تحقیقات کا نکتہ شامل ہو گا
(22.05.2016) عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
(22.05.2016) کالعدم تنظیم کا22رکنی گروہ ٹریفک اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہے،پولیس
(21.05.2016) کوئٹہ میں نیب کا بیکری پر چھاپہ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد
(21.05.2016) پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے۔
(20.05.2016) نون لیگ اور تحریک انصاف کے ترجمانوں کی ’اچانک‘ ملاقات ہوئی۔
(20.05.2016) آئی جی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
(20.05.2016) پشاور کے قریب سفید سنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے
(20.05.2016) 'ہندوستانی میزائل تجربات پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ'
(19.05.2016) کوئٹہ :بلوچستان کانسٹبلری موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکار جاں بحق ہو گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں