14.10.2026, 09:17am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
شخصیات، انٹرویوز » شمس جیلانی۔وینکور
 

روشنی حرا سے (103)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
27.05.2016, 04:17am , جمہ (GMT+1)

از۔۔۔شمس جیلانی

  گزشتہ قسط میں ہم حضو ر (ص) کے مکتوب ِ مبارک کے ردِ عمل کے طو ر ہر قل آعظم کے رویہ کے با رے میں با ت کر رہے تھے یہا ں بعض مو رخین نے یہ بھی تحریر کیا ہے کہ جب ابو سفیان کو در بار میں طلب کیا تو وہ حمص میں تھا اوردروازے اس نے خود بند کر وا ئے تھے ۔ یہ تما م سوا ل و جواب سب در با ریو ں کے سا منے ہو ئے اور اس میں حضو ر (ص) کا نا مہ بر بھی شا مل تھااور ہرقل نے ان سے کہا تھاکہ اگر ابو سفیان کچھ غلط کہے تو تمہیں تردید کر نے کا حق ہو گا! لہذا تم ٹو ک دینا۔ بہر حال کچھ بھی ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ اس کے دل میں توحید اور ہدایت گھر کر چکی تھی مگر وہ بھی تا ریخ کے اور با د شا ہوں اور علما ؤ ں کی طر ح حق قبو ل کرنے کی جرا ءت نہ کر سکا ۔ اور جب اس نے امتحا نا ً رد ِ عمل جاننے کےلئے یہ کہا کہ یہ دین بر حق ہے اور ہم کو ایما ن لے آنا چا ہیئے تو درباری اس کو سن کر سخت بر ہم ہو گئے۔ اور انہو ں نے دربا ر کے در وازے بند کر نا شروع کر دیئے ہر قل نے جب یہ صو رت ِ حا ل دیکھی جو روم کے عمرا ءپہلے سے اپنے با دشا ہوں کے سا تھ کرتے آئے تھے۔ تو وہ ایک دم بدل گیا اور کہنے لگا کہ میں تو تمہارا امتحا ن لے رہا تھا اورتم لو گ اس پر پو رے اترے ۔اس کے بعد ان لو گو ں کےلئے یا ان لو گوں نے بادشاہ کےلئے دربا ر کے دروا زےکھو ل دیئے ۔ یوں اس نے اپناتخت بچا لیا ۔اور وہ لو گ ایک مر تبہ پھر اظہار وفا داری کے طو ر پر سجدے میں گر گئے ۔پھر اس نے ایلچی حضرت وحید  کلبی (رض) کو رخصت کر کے در با ر بر خواست کر دیا۔اور دوسرے دن اس نے ان کو طلب کر کے خلعت سے نوازا اور تحائف کے سا تھ رخصت کیا۔ جس میں ہیرے جوا ہرات بھی تھے اور جو کہ واپسی میں بنی حزام نے لو ٹ لیئے تھے۔ لہذ ا حضرت وحید  کلبی (رض) جب مدینہ لٹے ہو ئے پہو نچے تو فر یاد کی۔ حضو ر (ص) نے فوراً ایک لشکر ِ جرار جو کہ پا نچ سو آدمیو ں پر مشتمل تھا  حضرت زید (رض) بن حارث کی قیادت میں بھیجا جس نے وہ علاقہ فتح کر لیا اور ان کے آدمی اور ما ل و متا ع کوبھی ضبط کر لیا جن میں مویشیوں کی تعداد ہزاروں میں تھی ، اسے تاریخ میں سریہ حسمٰی کہتے ہیں ۔لیکن کچھ مورخین نے لکھا ہے کہ بعد میں ان کی دہا ئی پر حضو ر (ص) نے انکا مال واپس کر دیا کہ ان میں سے ان کا سردار زیدبن رفاعہ حزامی اور کچھ ساتھی مسلما ن ہو چکے تھے ۔ ایسا معلوم ہو تا ہے کہ یہ واقعہ کسی غلط فہمی کی بنا پر واقع ہوا ۔ اب ہم ذیل میں اس خط کا متن درج کر رہے ہیں جو کہ ہر قل ِ آعظم کے نا م حضور (ص) نے تحریر کروایا تھا ۔                              
بسم اللہ الر حمٰن الرحیم ہ
”محمد بن عبد اللہ کی جا نب سے ہر قل شاہ روم کے نام سلام ہو اس شخص پر جو ہدایت کی پیروی کرے اما بعدمیں تمہیں اس راستہ کی طرف بلا تا ہوں جو اسلام کی طرف بلا نے والا ہے۔ تم اسلام لے آؤ تو سلامت رہوگے اور اللہ تعا لیٰ تمہیں دہرے اجر سے نوازے گا، لیکن اگر تم اسلام سے منہ مو ڑوگے تو دیہا تیوں کے اسلام نہ لا نے کا گنا ہ تمہارے اوپر ہو گا۔ اے اہلِ کتاب ایک ایسی بات کی طرف واپس آؤ جو ہما رے اور تمہا رے در میان برا بر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کر یں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں اور ہم میں سے بعض ،بعض کو اللہ کے بجا ئے رب نہ بنا ئیں پھر اگر وہ لو گ جو حق کو نہ ما نیں تو تم لو گ کہہ دو کہ تم ہما رے اس اقرار کے گواہ رہو کہ ہم مسلما ن ہیں۔      (مہر ِ نبوت)                   

 اس خط سے دو با تیں واضح ہو ئیں کہ جو ہدایت کی پیروی نہیں کرتا اس کے لیے سلامتی نہیں ہے اور دوسرے اگر وہ کسی کی گمرا ہی کا با عث ہو گا تو اس کا گنا ہ بھی اس کے ذمہ ہوگا،اور اگر ہدایت کا با عث ہو ا تو نیکیاں بھی اس کی منتظر ہیں ۔اب ہم دوسرے اہم نا مہ مبا رک کی طرف چلتے ہیں جو کہ حضور (ص) نے شا ہ ِ ایران جس کا لقب کسر یٰ تھا کے نام لکھوا یا۔ اس کا بھی ہم اردو ترجمہ ذیل میں پیش کر رہے ہیں۔             
 بسم اللہ الرحمٰن ا لرحیم ہ
”اس شخص پر سلام ہو جو ہدایت کی پیروی کرے اور اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور گواہی دے کہ اللہ کے سوا کو ئی معبود نہیں ہے ۔وہ تنہا ہے اس کا کو ئی شریک نہیں ہے اور محمداس کے بھیجے ہو ئے رسول ہیں۔ میں تمہیں اللہ کی طرف بلا تا ہو ں کیو نکہ میں تما م انسا نو ں کی طرف بھیجا گیا ہوں تاکہ جو شخص زندہ ہے اسے انجا مِ بد سے ڈراؤ ں اور کا فروں پر حق با ت ثا بت ہو جا ئے پس تم اسلام لا ؤ تو محفو ظ رہو گے اور اس سے انکا ر کیا تو تم پر مجو سیوں کا بھی گنا ہ ہو گا “                         
 (مہر ِ نبوت )

 خسروکو جب خط پڑھ کر سنا ناشروع کیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور اس نے مترجم سے خط چھین کر پھا ڑ ڈالا۔ ادھر جب اس کے تیور اور گستا خا نہ رویہ حضرت عبد اللہ (رض) بن حذافہ سہمی نے دیکھا تو وہ دربا ر سے نکل آئے تا کہ جلد سے جلد حضور (ص) تک یہ خبر پہنچا ئی جا سکے ۔وہ یہ طے نہیں کر پا ئے کہ کو نسا راستہ اختیار کریں لہذا انہو ں نے اپنا گھو ڑا آزاد چھو ڑ دیا اور وہ اپنی مر ضی سے ایک طرف کو بھا گ نکلا ۔اور جب وہ دربا ر رسا لت میں پہنچے تو انہو ں نے حضور (ص) کو تما م واقعہ سنا یا کہ وہ کس طر ح اس با ت پر مشتعل ہوا کہ حضور (ص) نے اپنا نا م اس کے برا بر لکھا ہے ۔اس پر حضور (ص) نے فر ما یا کہ اللہ نے اس کی سلطنت کو پا رہ پا رہ کر دیا اور مو رخین کے مطا بق یہ وہ وقت تھا جب کہ اس کے بیٹے شیرویہ نے اسے قتل کر کے تخت پر قبضہ کر لیا ۔یہ دو با دشا ہوں کے دو مختلف رویے تھے اور اب ہم تیسرے با د شا ہ مقوقس شاہِ مصر کے نا م جس کا اصل نام بنیا مین تھاحضو ر (ص) کا مکتو ب ِ گرامی پیش کر رہے ہیں جو کہ نسلا ً قبطی تھا اور یہ قبیلہ اسکندریہ کے اطراف میں کہیں آبادتھا۔ جو اسوقت مصر پر حکمراں تھا۔      
                                                   
 بسم اللہ الرحمٰن ا لرحیم ہ
”اللہ کے بندے اور اسکے رسول محمد کی طرف سے مقوقس عظیم قبط کی جا نب۔  میں تمہیں اسلا م کی دعوت دیتا ہو ں ۔  دعوت دیتا ہوں کہ اسلام لا ؤ توسلامت رہو گے تمہیں اللہ اس کا دوہرا اجر دے گا لیکن اگر تم نے منہ مو ڑا توتم پر ا ہلِ قبط کابھی گنا ہ ہو گا۔ اے اہلِ کتاب ایک سید ھی بات کی طرف آجا ؤ جو ہما رے تمہا رے درمیا ن مسلمہ ہے کہ ہم ا للہ کے سوا کسی اور کی عبا دت نہ کر یں اور نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں اور نہ ہم لو گ آپس میں ایک دو سرے کو رب بنا ئیں اور لوگ اس سے رو گردانی کر یں تو کہہ دو کہ گواہ رہیں کہ ہم تو مسلمان ہیں “۔                 
 ( مہر ِ نبوت )
 
خط کے آخر میں حضو ر (ص) نے اپنی مہر ثبت کر کے حضرت حا طب ٰرض) بن ابی بلتہ کے سپر دکر دیا کہ وہ اسے شا ہ مقوقس کو پہنچا ئیں۔انہوں نے یہ خط لے جا کر شا ہ مقو قس کے حوالے کر دیا ۔ بادشا ہ نے خط کھو ل کر پڑھا اور ان سے پو چھا کہ اگر وہ نبی  (ص)ہیں توانہو ں نے اپنی قوم کے حق میں بد عا کیوں نہیں کی جس نے انہیں ستا یا اور انہیں وطن سے بے وطن کر دیا ۔ حضرت حا طب (رض) نے جواب دیا کہ کیا آپ حضرت عیسیٰ کو یہ تسلیم نہیں کرتے کہ وہ رسول (ع) تھے۔ جب انہیں قوم نے پھا نسی دینا چا ہی تو انہو ں نے اللہ تعا لیٰ سے بد عا کیوں نہیں کر دی ،کہ قوم ہلا ک ہو جا تی اور اللہ تعا لیٰ کو انہیں آسمان پر نہیں اٹھا نا پڑتا ۔اس پر اس نے بہت ہی تحسین آمیز الفاظ میں انہیں سرا ہا اور کہا کہ بے شک تم حکمت والے ہو اور ایک حکمت والے (ص) اور دانشمند کے پاس سے آئے ہو ۔  تب انہو ں نے اسے مزید قا ئل کرنے کےلئے کہا کہ تم جا نتے ہو اس سے پہلے بھی تمہا ری ہی قوم سے ایک با دشا ہ فرعون تھا جو لو گو ں سے خو د کو سجدے کروا تا تھا اور اس نے ہٹ دھرمی اختیار کی نتیجے کے طور پر خو د بھی تبا ہ ہوا اور قوم کو بھی ہلا کت میں ڈالا۔آپ ایک دانشور با دشا ہ ہیں لہذا ہمیں امید ہے کہ آپ یہ غلطی نہیں دہرائیں گے ۔اس نے جواب میں کہا کہ ہما را اپنا ایک دین ہے جس کو ہم نہیں چھو ڑ سکتے ۔لیکن اس نے ان کو نہا یت عزت اور احترام کے ساتھ میں جوابی خط اورتحا ئف کے ساتھ رخصت کیا ۔جس میں دو کنیزیں بھی تھیں جن میں حضرت ماریہ قبطیہ بھی شا مل تھیں جو کہ بعد میں حضو ر (ص) کے نکا ح میں آئیں اور ان سے فرزند ِ رسول حضرت ابرا ہیم (ع)  تولد ہو ئے جو صغیر سنی میں ہی انتقال فر ما گئے ۔  





:دیگر مضامین
(21.05.2016) ۔روشنی حرا سے (102)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(13.05.2016) روشنی حرا سے (101)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(07.05.2016) روشنی حرا سے (100)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(01.05.2016) روشنی حرا سے (99)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(22.04.2016) ۔روشنی حراسے (98)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(16.04.2016) روشنی حراسے (97)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(09.04.2016) سیرتِ پاک ۔۔۔روشنی حراسے(96)۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(03.04.2016) سیرتِ پاک ۔۔۔روشنی حراسے(95)۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(25.03.2016) سیرتِ پاک ۔۔۔روشنی حرا سے (94)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(19.03.2016) سیرتِ پاک ۔۔۔روشنی حرا سے (93)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(13.03.2016) سیرتِ پاک حضورصلی اللہ علیہ وآلہ ۔۔۔روشنی حرا سے (92)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(05.03.2016) سیرتِ پاک حضورصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔روشنی حرا سے (91)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(29.02.2016) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حرا سے (90)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(20.02.2016) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (89)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(13.02.2016) سیرتِ پاک حضورصلی للہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حر (88)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(06.02.2016) سیرت پاک حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے (87)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(30.01.2016) سیرتِ پاک حضور صلی للہ علیہ آلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(86)۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(22.01.2016) سیرتِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(85)۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(03.01.2016) سیرتِ پاک حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حرا سے (84)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(30.12.2015) سیرتِ پاک حضورصلی اللہ وآلہ وسلم ۔۔۔روشنی حراسے(83)۔۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
شمس جیلانی۔وینکور  »
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں