نادرا کی جانب سے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیئے طریقے کار مرتب کرلیا گیا۔ نادرا قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا طریقہ کار آج وزارت داخلہ میں جمع کرائے گی۔
ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے دو سے تین منصوبے وزارت داخلہ کو دیئے جائیں گے، جبکہ وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے گا۔
شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے شہریوں کو ایک بار پھر فنگر پرنٹس دینا ہونگے۔ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں آکر فنگر پرنٹس دینا ہونگے، جبکہ تصدیق کا عمل بیک وقت اور مرحلہ وار شروع کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں ۔
نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے زیادہ سے زیادہ تین ماہ کا عرصہ درکار ہو گا جن شناتختی کارڈز کی تصدیق نہیں ہو گی وہ کینسل کر دیئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ شناختی کارڈز کی تصدیق کا فیصلہ طالبان کمانڈر کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈ استعمال کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔