15.10.2026, 05:28pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

آئندہ 6 ماہ میں ملک میں تمام شناختی کارڈز کی تصدیق ہوگی۔
28.05.2016, 01:05am , ہفتہ (GMT+1)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر کچھ اقدامات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 21 مئی کو بلوچستان کے دوردراز علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ افغان امیر پاکستان میں ولی محمد کے نام سے رہائش پذیر تھے، جن کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

ولی محمد کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کے بعد اٹھنے والے سوالات پر چوہدری نثار نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے بتایا کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 26 ڈائریکٹر جنرلز (ڈی جیز) میں سے 16 کو ہٹا دیا گیا ہے اب صرف 10 ڈائریکٹر جنرلز ہی کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں، ان کے لیے یہ صرف جعلی کاغذات کا اجراء ہے لیکن یہ مسئلہ دراصل پاکستان کی سیکیورٹی کا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشی ڈالی، جو درج زیل ہیں۔

آئندہ 6 ماہ میں ملک میں تمام شناختی کارڈز کی تصدیق ہوگی۔

اگر کسی شخص نے جعلی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بنوایا ہے تو اسے اس حوالے سے 2 ماہ دیئے جارہے ہیں کہ وہ ازخود اپنا شناختی کارڈ یا شناختی کارڈجمع کرادے۔

اگر کسی نے رضاکارانہ طور پر جعلی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ جمع کروا دیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی اور اگر نادرا یا پاسپورٹ آفس کے کسی افسر نے خود ہی مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کردی تو اس افسر یا اہلکار کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوگی۔

2 ماہ کے بعد اگر جعلی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا معاملہ سامنے آیا تو پھر ان افراد کے خلاف مجرمانہ کارروائی ہوگی، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید ہوگی، جبکہ اس کام میں ملوث نادرا یا پاسپورٹ آفس کے افسران کو صرف معطل یا نوکری سے نہیں نکالا جائے گا بلکہ ان کی سزا 14 سال قید ہوگی۔

نادرا کی جانب سے ایک 'ریوارڈ اسکیم' کا اعلان کیا جارہا ہے، اگر پاکستان کا کوئی شہری باخبر ہے کہ اس کے دائیں بائیں غیر ملکی موجود ہیں، تو وہ ہیلپ لائن پر اطلاع دیں اور اگر اطلاع دینے والے کی خبر درست ہوئی تو انھیں انعام سے نوازا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے ان تمام معاملات کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا جو اس سارے مرحلے کو دیکھے گی جبکہ اس میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے تاکہ یہ معاملہ زیادہ طویل نہ ہو۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے ملک کی عزت اور شہریت بیچی ہے ان کو یقیناً جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کو وہ خود دیکھیں گے کیونکہ یہ پاکستان کی عزت اور سلامتی کا مسئلہ ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نادرا ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین نادرا کو ادارے میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ کرپشن کسی بھی سطح پر ہو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

:دیگر مضامین
(27.05.2016) پاکستانی شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیئے طریقے کار مرتب کرلیا گیا
(27.05.2016)  افغانستان انٹیلی جنس کے 6دہشت گرد گرفتار 
(26.05.2016) سپریم کورٹ ۔ بحریہ ٹاؤن اراضی:تحقیقات کی تکمیل کا حکم
(26.05.2016) وزارت داخلہ نے تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا
(25.05.2016) اسکاٹ لینڈ یارڈٹیم کی عمران فاروق قتل کے ملزمان سے تفتیش
(24.05.2016) چوہدری نثار . امریکا طے کر لے کہ خطے میں کون سی پالیسی جاری رکھنی ہے
(24.05.2016) فضل الرحمان کی آصف زرداری سے لندن میں ملاقات
(24.05.2016) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی’ پیسے لے کر پروگرام کیے جاتے ہیں
(24.05.2016) ڈاکیارڈکراچی پر حملے میں ملوث 5 افسروں کو سزائے موت
(24.05.2016) ڈی جی ایف آئی اے عہدے سے برطرف
(24.05.2016) ملا منصورجانشین کے چناؤ کے لیے افغان طالبان کی ملاقات
(23.05.2016)  وزیراعظم نواز شریف اور ان کے 4 رشتہ داروں کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
(23.05.2016) ٹی او آر میں قرضوں کی معافی کی تحقیقات کا نکتہ شامل ہو گا
(22.05.2016) عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
(22.05.2016) کالعدم تنظیم کا22رکنی گروہ ٹریفک اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہے،پولیس
(21.05.2016) کوئٹہ میں نیب کا بیکری پر چھاپہ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد
(21.05.2016) پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے۔
(20.05.2016) نون لیگ اور تحریک انصاف کے ترجمانوں کی ’اچانک‘ ملاقات ہوئی۔
(20.05.2016) آئی جی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
(20.05.2016) پشاور کے قریب سفید سنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں