15.10.2026, 01:05pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

الزام ثابت، القاعدہ کے دہشت گرد کو 40 برس قید کی سزا
28.05.2016, 08:15am , ہفتہ (GMT+1)

ایک امریکی وفاقی ضلعی عدالت نے دہشت گردی کا الزام ثابت ہونے پر مِنگ کُوانگ فوم کو 40 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ وہ ویتنامی نژاد برطانوی شہری ہیں، جِن پر جزیرہ نما عربستان میں القاعدہ کے دہشت گرد گروپ کی حمایت کا الزام تھا۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے جمعے کو فوم کے خلاف فیصلے کا اعلان کیا۔

جنوری میں فوم نے، جو مسلمان ہے اور امین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دہشت گرد تنظیم کو مادی حمایت فراہم کرنے کے الزام پر اقبال جرم کیا تھا۔ اس کے علاوہ، اُس نے گروپ سے فوجی تربیت حاصل کرنے کا الزام قبول کیا تھا، اور پُرتشدد جرائم کے سلسلے میں مشین گن رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام پر بھی اقرار جرم کیا تھا۔

نیشنل سکیورٹی کے معاون اٹارنی جنرل، جان کارلن نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ فوم نے یمن میں امریکہ میں پیدا ہونے والے مسلمان عالم دین، انور الاولقی سے دھماکہ خیز مواد کی تربیت حاصل کی تھی۔

عدالت کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فوم جزیرہ نما عربستان میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنے کی غرض سے سنہ 2010 میں برطانیہ سے یمن پہنچا۔ وہاں پر وہ گروہ کے بھرتی سے متعلق رسالے ’انسپائر‘ میں کام کرنے لگا، جہاں وہ وڈیوز اور تصاویرکی ایڈٹنگ کرتا تھا، جب اُنھوں نے چند فوٹوز کی بھی شوٹنگ کی تھی۔

سنہ 2011میں وہ برطانیہ لوٹے، فوم نے الاولقی کے ساتھ مل کر لندن کے ہیتھرو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی سازش کی تھی، تاکہ امریکہ اور اسرائیل سے آنے والی پروازوں کو نشانہ بنایا جائے۔ برطانوی سکیورٹی کے ایجنٹوں نے اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے، فوم کو گرفتار کیا۔ فوم کو فروری، 2015 میں امریکہ بدر کیا گیا، جنھیں 11 ماہ بعد یہ سزا سنائی گئی ہے۔

انور الاولقی کو سنہ 2011میں جنوبی یمن میں کیے گئے ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا، جس سے کچھ ہی ماہ قبل فوم ملک بدر ہوا تھا۔

:دیگر مضامین
(16.05.2016) اسٹیڈیم سے مشتبہ بیگ برآمد، مانچسٹر یونائینڈ اور بورن ماؤتھ کا میچ منسوخ
(16.05.2016) چین نے عسکری پالیسیوں پر امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا
(15.05.2016) امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے حالیہ تعلقات پیچیدہ ہیں
(15.05.2016) یمن میں القاعدہ سے جنگ اب ہماری ترجیج ہے: الجبیر
(14.05.2016) بنگلہ دیش میں عمر رسیدہ بدھ راہب کا قتل
(14.05.2016) پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
(14.05.2016) پاکستان افغان سرحد تین روزہ بندش کے بعد کھول دی گئی
(13.05.2016) لندن کانفرنس: امریکہ اور برطانیہ بھی ’بدعنوانی کی وبا کے ذمہ دار‘
(13.05.2016) امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کےلیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی شرائط بڑھادیں
(13.05.2016) تہران اور ریاض معاہدے میں ناکام، ایرانی حج نہیں کر پائیں گے؟
(12.05.2016) کیمرون کی داعش کی حمایت کاجھوٹا الزام لگانے کی معافی 
(12.05.2016)  بغداد کے مختلف علاقوں میں بدھ کے روز تین کار بم دھماکے ہوئے۔پچاسی افراد ہلاک
(12.05.2016) نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد چار کروڑ 10 لاکھ: تعلق افغانستان، جمہوریہ وسط افریقہ، جمہوریہ کانگو، نائجیریا، ساؤتھ سوڈان، یوکرین اور کولمبیا
(11.05.2016) افغانستان: داعش ریڈیو نے پھر نشریات شروع کردیں
(11.05.2016) ڈھاکہ: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیرمطیع الرحمان کوپھانسی دیدی گئی
(10.05.2016) لندن کے نو منتخب میئر صادق خان امریکا آسکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
(10.05.2016) فرانس: انتہا پسندی کے خلاف لڑائی، نئی تجاویز پر عمل درآمد
(09.05.2016) داعش شدت پسند تنظیم ہے، القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری
(09.05.2016) ڈھاکا:پاکستان سے محبت کاجرم،مطیع الرحمان کی پھانسی کی تیاریاں
(09.05.2016) افغانستان میں دو بسوں کی ایک ٹینکر سے ٹکر، کم از کم 73 ہلاکتیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں