17.10.2026, 01:06am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

آسٹریلیا: اسلام اور نسل پرستی مخالف ریلیوں میں تصادم
29.05.2016, 09:18am , اتوار (GMT+1)

نگہت نسیم ۔سڈنی
 آسٹریلیا میں نسل پرستی اور اسلام کے خلاف ریلیاں نکالنے پر جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

آسٹریلیا کے خبر رساں ادارے اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق میلبورن میں 2 مخالف دھڑوں نے ریلیاں منقعد کی تھیں، اسی دوران ان کے درمیان تصادم ہوا۔

ریلیاں پر امن طور پر منعقد کروانے کے لیے سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات کے گئے تھے۔

ایک ریلی اسلام مخالف تھی جبکہ دوسری ریلی نسل پرستی کے خلاف منعقد کی گئی تھی۔

تاہم ایک مقام پر دونوں ریلیوں کے شرکاء آنے سامنے آ گئے جس کے بعد تصادم دونوں جانب سے ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام مخالف ریلی کے شرکاء کے بینرز پر ’مہاجرین نہیں، ہمارے گھر، ہمارا مستقبل‘ کے نعرے درج تھے جبکہ نسل پرستی کے خلاف ریلی نکالنے والوں نے ’نازی گندگی، ہماری گلیوں میں‘ کے نعرے لگائے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسلام مخالف ریلی نکالنے والے افراد ریلی کی دوران اسلام مخالف نعرے بھی لگارہے تھے

پولیس کے مطابق ریلی میں امن و امان قائم رکھنے کی ضمانت دی گئی تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا اور کئی افراد زخمی حالت میں اسپتال پہنچ گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے دونوں متحارب گروپوں کے 7 افراد کو حراست میں لیا۔

ایک دوسرے پر تشدد کے لیے ریلیوں کے شرکاء نے آسٹریلیا کے جھنڈوں کا بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیر اعظم میکولم ٹرنبل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک کثیر الثقافتی معاشرہ ہے، اور یہی اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم متحد ہیں جبکہ ہمارے درمیان کئی چیزیں مشترک ہیں، اس تنوع کے باعث ہی بحیثیت قوم ہم خوشحال ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں آسٹریلیا میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اس میں زیادہ اضافہ شام اور عراق میں داعش کے قبضے کے بعد ہوا۔

2015 کے آخر میں ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آسٹریلیا میں مسلمان نسل پرستی کے واقعات کا دیگر کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ سامنا کرتے ہیں۔

:دیگر مضامین
(29.05.2016) وفاقی وزیر داخلہ اور شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات
(28.05.2016) اٹھائیس مئی 1998، دن تین بجکر 15 منٹ پرپاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا 
(28.05.2016) آئندہ 6 ماہ میں ملک میں تمام شناختی کارڈز کی تصدیق ہوگی۔
(27.05.2016) پاکستانی شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیئے طریقے کار مرتب کرلیا گیا
(27.05.2016)  افغانستان انٹیلی جنس کے 6دہشت گرد گرفتار 
(26.05.2016) سپریم کورٹ ۔ بحریہ ٹاؤن اراضی:تحقیقات کی تکمیل کا حکم
(26.05.2016) وزارت داخلہ نے تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا
(25.05.2016) اسکاٹ لینڈ یارڈٹیم کی عمران فاروق قتل کے ملزمان سے تفتیش
(24.05.2016) چوہدری نثار . امریکا طے کر لے کہ خطے میں کون سی پالیسی جاری رکھنی ہے
(24.05.2016) فضل الرحمان کی آصف زرداری سے لندن میں ملاقات
(24.05.2016) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی’ پیسے لے کر پروگرام کیے جاتے ہیں
(24.05.2016) ڈاکیارڈکراچی پر حملے میں ملوث 5 افسروں کو سزائے موت
(24.05.2016) ڈی جی ایف آئی اے عہدے سے برطرف
(24.05.2016) ملا منصورجانشین کے چناؤ کے لیے افغان طالبان کی ملاقات
(23.05.2016)  وزیراعظم نواز شریف اور ان کے 4 رشتہ داروں کی نااہلی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
(23.05.2016) ٹی او آر میں قرضوں کی معافی کی تحقیقات کا نکتہ شامل ہو گا
(22.05.2016) عمران فاروق قتل کیس،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
(22.05.2016) کالعدم تنظیم کا22رکنی گروہ ٹریفک اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہے،پولیس
(21.05.2016) کوئٹہ میں نیب کا بیکری پر چھاپہ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد
(21.05.2016) پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے کو وزیراعظم رہنے کا حق نہیں ہے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں