مردان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا جبکہ فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ آور نے خود کو تھانے کی حدود سے باہر ہی اڑا لیا۔
تفصیلات کے مطابق خود کش حملہ آور سٹی تھانے میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے وہ تھانے میں داخل نہ ہو سکا اور اسے سٹی تھانے سے کچھ فاصلے پر روکا لیا گیا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
دوسرا دھماکا نصب شدہ بم پھٹنے سے ہوا جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ دونوں دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔