لاہور میں مال روڑ پر سرکاری اسپتالوں کی نرسز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری۔ نرسز نے وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ نوازشریف صحتیاب ہوکر وطن واپس آئیں اور ان کےمطالبات پورے کریں۔
لاہور مال روڈ پر نرسوں کا مطالبات کے حصول کیلئے احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ نرسز نے احتجاج شروع کرنے سے پہلے وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحتیابی کیلئے مشترکہ دعا بھی کی۔ اس موقع پر نرسوں کا کہنا تھا کہ احتجاج سے قطع نظر وہ سب وزیراعظم کی صحتیابی اور ان کہ جلد وطن واپسی کیلئے دعاگو ہیں، تاہم نرسز نے
اعلان کیا کہ مطالبات کے حصول تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔