محکمہ انسداد دہشت گردی نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں کی گئی۔ امان اللہ سوات کے کشیدہ حالات کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔ اس نے دہشت گردوں کے ساتھ ملکر باغ ڈھیری میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے