چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہمیں احتساب کے نظام کو شفاف کرنا ہوگا، ایسا ممکن نہیں کہ سیاستدانوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں۔
رضا ربانی نے یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ باقی سب کا انہی کے ادارے احتساب کریں، خصوصی عدالتوں پر اعتراض نہیں مگر ہمیں اپنے اصول واضح کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کے لیےایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب کو مربوط کرنا ہوگا، پاناما تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کےخط کو عملی جامع پہنانے کا خواہش مند ہوں۔
رضا ربانی کہتے ہیں کہ آئین کو چند کاغذوں کا مجموعہ کہہ دیا جائے تو اس کا مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے، ہمیں اس بات کو یقینی کرنا ہو گا کہ آئین کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے، آئین کے ذریعے تمام اداروں کو یکجا کرنے کو یقینی بنایا جائے