سندھ اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے کراچی اور نوشہرو فیروز میں پولنگ جاری ہے۔پی ایس ایک سو چھ کے ضمنی انتخاب میں انجمن اسلامیہ گورنمنٹ اسکول ،لیاقت آباد نمبر دس کے پولنگ اسٹیشن پر عملہ وقت پر نہ پہنچ سکا۔
الیکشن کمیشن نے آج کراچی میں ہونے والے سندھ اسمبلی کی دو نشستوں کے ضمنی انتخابات کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔
کراچی کی 2 نشستوں پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں آج ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے حلقوں میں عام تعطیل ہے۔
دونوں حلقوں میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندراور باہرپولیس کے علاوہ رینجرزکی بھی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ فوج کو بھی تیاررہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
رینجرز اورپریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیںجو پولنگ میں رخنہ ڈالنے اورامن وامان کی خرابی کے ذمہ داروں کو موقع پر ہی سزا د دے سکیں گے۔
2013 کے عام انتخابات میں پی ایس 106 اور پی ایس117سے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر صغیر احمد اور افتخارعالم کامیاب ہوئے تھے تاہم دونوں افراد نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پی ایس 106 میں کل وٹروں کی تعداد176395 ہے جب کہ پی ایس 117 میں کل وٹروں کی تعداد 163746 ہے۔