، خیبرپختون خوا اور پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش سے تباہی پھیل گئی۔اسلام آباد میں گیارہ ، راولپنڈی میں انیس افراد جاں بحق ہوگئے۔
پشاور، نوشہرہ اورچارسدہ میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے ایک بچے سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع اسلام آباد میں مختلف حادثات میں69 زخمی جب کہ ضلع راولپنڈی میں 122 افراد زخمی ہوئے ، اسلام آباد اور گردونواح کے کئی علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ کی جاسکی۔
ٹرانسفارمر گرنے اور تار ٹوٹنے کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔اسلام آباد کے جن علاقوں میں تا حال بجلی بحال نہ ہو سکی ان میں کورنگ ٹاون ، شہزاد ٹاون ،آئی 8 ،آئی 9 ،آئی 10 شامل ہے۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ آندھی اور طوفان کی وجہ سے آئیسکو کا آپریشن متاثر ہوا۔ آئیسکو کی ٹیمیں رات سے ہی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔
خیبرپختون خوا کےکئی اضلاع اورفاٹا سمیت پنچاب میں تیز آندھی کےساتھ اورموسلادھار بارش ہوئی ۔ مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرنےسےپانچ افراد جاں بحق اور متعدد ازخمی ہوگئے۔
خیبرپختونخوا کےمختلف شہروں میں تیزآندھی اور بارش نےتباہی مچادی۔پشاورشہراور گردنواح میں پچپن کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی طوفانی ہواوں اورنارش سےبعض سڑکوں پرپانی کھڑاہوگیا۔
نواحی علاقےمو سیٰ زئی میں خستہ حال مکان کی چھت گرنےسےایک خاتون اور اس کا6 ماہ کابیٹاجاں بحق اور2افراد زخمی ہوئے۔کوہاٹ روڈ پردیوارگرنےسےایک شخص زخمی ہوا۔
نوشہرہ میں کئی درخت،سائن بورڈگرگئےاوربجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں،جس سےبجلی معطل ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور13افرادزخمی ہوگئے۔
خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کےعلاقےشاکس میں چھت گرنےایک خاتون جاں بحق اورتین بچےزخمی ہوئےجبکہ چارسدہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ سوات،کوہاٹ،بٹ خیلہ، شانگلہ اور تربیلا غازی میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔
ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں گجرات،سیالکوٹ اور میں بھی تیز آندھی اوربارش ہوئی،گوجرانوالا میں تیز ہوائیں چلنےپر74فیڈرز ٹرپ کرگئےاوربجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔