15.10.2026, 12:01pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

امریکہ میں قانونی اور غیر قانونی  تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ
02.06.2016, 12:06pm , جعمرات (GMT+1)

امریکہ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران قانونی اور غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی شرح اس قدر زیادہ ہے جو اکیسویں صدی کے آغاز سے نہیں دیکھی گئی۔

ان تارکین وطن کی قابل ذکر تعداد کا تعلق لاطینی امریکہ کی بجائے ایشیا ہے۔

سنٹر فار امیگریشن اسٹڈیز کی طرف سے تیار کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ تیس لاکھ سے زائد تارکین وطن 2014ء سے 2015ء کے دوران قانونی طریقے سے امریکہ آئے جو کہ اس سے گزشتہ دو سالوں کی امریکہ آنے والوں کی شرح میں 39 فیصد زیادہ ہے۔

اس جائزے میں ان تمام امور کو شامل کیا گیا جن کے تحت امریکہ آنے اور یہاں سے جانے والوں کے علاوہ یہاں کا طویل المدت ویزا رکھنے والوں کو شمار کیا جاتا ہے۔

یہ نیا جائزہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو وہ غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کروائیں گے۔

سینٹر فار امیگریشن اسٹڈیز نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ تارکین وطن کی اتنی بڑی تعداد میں امریکہ کا رخ کرنے میں یہاں کی صحتمند اقتصادیات، امیگریشن قوانین کے نفاذ میں کمی جیسے عوامل کے علاوہ قانونی طریقے سے امریکی امیگریشن نظام کی نوعیت جس کے تحت طلبا اور روزگار کے لیے آنے والوں کو طویل المدت ویزا کا اجرا کیا جاتا ہے، شامل ہیں۔

سینٹر نے امریکی حکومت کی طرف سے ماہانہ بنیادوں پر آبادی کے اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا اور لاطینی امریکہ سے آنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے سے ہوا۔ اس میں میکسیکو میں شامل نہیں۔

:دیگر مضامین
(02.06.2016) گجرات فسادات کیس کا فیصلہ آگیا۔ بھارتی عدالت نے 36 ملزمان بری کردئیے
(02.06.2016) حادثے کے شکار مصری طیارے کے بلیک باکس سے سنگل مل گئے، فرانس
(01.06.2016) برطانوی ماہر طبیعیات کا ہم وطنوں کو یورپی یونین ہی میں رہنے کا مشورہ
(01.06.2016) لیبیا کے متحارب گروپس ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف لڑیں
(31.05.2016)  افغانستان میں 9 مسافروں کو قتل جبکہ 170 کو اغواء کرلیا۔
(31.05.2016) بھارت: اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے 17 ہلاک ہو گئے
(31.05.2016) مصر کی ایک عدالت نے آج 36 اسلام پسندوں کو سزائیں سنا دی ہیں
(30.05.2016) یوکرین کے اولڈ ہاؤس میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک
(30.05.2016) تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ
(29.05.2016) عراقی فورسز کو فلوجہ پر داعش کا قبضہ ختم کرانے کیلئے پیش قدمی میں کامیابی
(29.05.2016) بھارت میں سیاہ فام طالبعلم کی ہلاکت پرافریقی ممالک کا شدید احتجاج
(28.05.2016) الزام ثابت، القاعدہ کے دہشت گرد کو 40 برس قید کی سزا
(16.05.2016) اسٹیڈیم سے مشتبہ بیگ برآمد، مانچسٹر یونائینڈ اور بورن ماؤتھ کا میچ منسوخ
(16.05.2016) چین نے عسکری پالیسیوں پر امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا
(15.05.2016) امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے حالیہ تعلقات پیچیدہ ہیں
(15.05.2016) یمن میں القاعدہ سے جنگ اب ہماری ترجیج ہے: الجبیر
(14.05.2016) بنگلہ دیش میں عمر رسیدہ بدھ راہب کا قتل
(14.05.2016) پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
(14.05.2016) پاکستان افغان سرحد تین روزہ بندش کے بعد کھول دی گئی
(13.05.2016) لندن کانفرنس: امریکہ اور برطانیہ بھی ’بدعنوانی کی وبا کے ذمہ دار‘



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں