14.10.2026, 12:21pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭3 جون 1947ء,  ہندوستان کو دو آزاد مملکتوں میں تقسیم کرنے کا تاریخی اعلان
03.06.2016, 03:01am , جمہ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
تقسیم ہند کا اعلان

٭3 جون 1947ء وہ تاریخی دن تھا جب انگریز وائسرائے لارڈ مائونٹ بیٹن نے ہندوستان کو دو آزاد مملکتوں میں تقسیم کرنے کا تاریخی اعلان کیا۔ یہ اعلان آل انڈیا ریڈیو کے دہلی اسٹیشن سے کیا گیا۔ اس سے پہلے حکومت برطانیہ کی جانب سے لارڈ مائونٹ بیٹن نے تقریر کی۔ اس کے بعد کانگریس کی جانب سے جواہر لال نہرو، آل انڈیا مسلم لیگ کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح اور سکھوں کے نمائندے کے طور پر سردار بلدیو سنگھ نے تقریریں کیں اوراس منصوبے کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔
قائداعظم کی تقریر پاکستان زندہ باد کے تاریخی الفاظ پر اختتام پذیر ہوئی اور کوئی ڈھائی ماہ بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور مسلم مملکت کے طور پر وجود میں آگیا۔
-----------------------------------------------------------------------------------------------

اختر حسین جعفری کی وفات

٭ اردو کی جدید نظم کے ممتاز شاعر اختر حسین جعفری 15 اگست 1932ء کو موضع بی بی پنڈوری ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے شعری مجموعوں میں آئینہ خانہ اور جہاں دریا اترتا ہے کے نام شامل ہیں۔ وہ اردو کے جدید نظم نگاروں میں ایک اہم مقام کے حامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 2002ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تصنیف آئینہ خانہ پر آدم جی ادبی انعام بھی حاصل کیا تھا۔
  اختر حسین  جعفری 3 جون 1992ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور شادمان کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

قومی اسمبلی کے سپیکر۔ سردار ایاز صادق

پاکستان کی قومی اسمبلی کے انیسویں اسپیکر سردار ایاز صادق 17 اکتوبر 1954ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ  3 جون 2013ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے 

:دیگر مضامین
(02.06.2016)  دو جون 1986ء کو پاکستان کے مشہور مزاحیہ اداکار ننھا نے خودکشی کر لی
(01.06.2016) فضل الٰہی چوہدری کا یکم جون 1982ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔
(31.05.2016) ہندوستان میں اردو کی موجودہ حالت ۔ ایک مشاہدہ ۔از۔عارف نقوی
(30.05.2016) لندن کے مقبول چیلسی فلاور شو کو پورے 103 سال ہو گئے ہیں
(27.05.2016) طالبان کے نئے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کون ہیں؟
(26.05.2016) رجب ، شعبان اور رمضان کے مہینے فضیلت اور برکت والے مبارک مہینے ہیں
(22.05.2016) شبِ برات قُر ب الہٰی کے حصول اور توبہ و استغفار اور احتساب کی رات
(22.05.2016) شب برات کی اہمیت و فضلیت سے کسے انکار ہے۔ از ۔ایس ایچ بنگش
(19.05.2016) وہ ذات اپنےبندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گئی
(16.05.2016) رب تعالی کی بےشمار انوار و تجلیات سے لبریز ماہِ شعبان کی پندرہویں شب
(15.05.2016) عالم باعمل اور محقق و مفسر جناب نیاز حسین ھمدانی کی فکر انگیز تحریر
(12.05.2016) مئی ١١ کو استاد شاعر مجید امجد کی 42ویں برسی ہے
(11.05.2016) منٹو 11 مئی 1912 کو سمرالہ ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے
(10.05.2016) ٭10 مئی اردو ادب میں جدید تر رجحانات کے بانی قمر جمیل کی تاریخ پیدائش
(09.05.2016) ٭9 مئی 1958ء  مغربی پاکستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر خان صاحب کوقتل کردیا۔
(08.05.2016) ٭8 مئی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید برکی کی تاریخ پیدائش
(07.05.2016) ملک فیروز خان نون 7  مئی 1893ءکو نون سرگودھا میں پیدا ہوئے تھے
(06.05.2016) ٭6 مئی 1980ء کو پاکستان کے مشہور لوک فنکار فیض محمد بلوچ کوئٹہ میں وفات پاگئے
(05.05.2016)  پانچ مئی 2009ء کو شاعر قمر شہباز کراچی میں وفات پاگئے
(04.05.2016) اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں