جنگ ویت نام میں مرنے والے آسٹریلوی فوجیوں اور اُن کے کنبوں کی باقیات آج رائل آسٹریلین ایئر فورس کے دو سی سترہ طیاروں کے ذریعے واپس آسٹریلیا پہنچ گئیں۔ ملائیشیا اور سنگا پور میں تدفین کے پچاس برسوں بعد تینتیس آسٹریلوی شہریوں کی باقیات کی وطن واپسی پر سڈنی میں ایک باقاعدہ فوجی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریباً ساٹھ ہزار آسٹریلوی فوجیوں نے بھی امریکیوں کے شانہ بشانہ جنگِ ویت نام میں حصہ لیا تھا، جن میں سے 521 اس جنگ میں مارے گئے تھے۔ ان آسٹریلوی شہریوں کی جسمانی باقیات کو واپس آسٹریلیا لانے کی پیشکش گزشتہ برس سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کی تھی۔