15.10.2026, 05:02pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

رواں مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔
03.06.2016, 01:02am , جمہ (GMT+1)

 وزیر خزانہ اسحق ڈار نےمالی سال 2015-16ءکا اقتصادی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ معاشی ترقی کا ہدف 5.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا جو 4.7 فیصد رہا۔ کپاس کی پیداوار میں 28 فیصد کمی ہوئی۔ جس سے معاشی نمو پر 0.5 فیصد اثر پڑا۔ اگر کپاس کی فصل کا نقصان نہ ہوتا تو معاشی نمو 5.1 فیصد رہتی۔ خدمات کے شعبے کی ترقی ہدف کے مطابق 5.7 فیصد رہی۔ مجموعی سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 17.7 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 15.2 فیصد رہی۔ قومی بچت میں اضافے کی شرح 16.8 فیصد کے مقابلے میں 14.6 فیصد رہی۔ مہنگائی کی شرح 6 فیصد کے مقابلے میں ساڑھے تین فیصد رہی۔ فی کس سالانہ آمدنی ایک لاکھ 62 ہزار 569 روپے رہی۔ ہدف ایک لاکھ 67 ہزار 525 روپے تھا۔ شرح نمو 4.71 فیصد رہی۔ رواں سال بجلی کی پیداوار میں 12.18 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑی صنعتوں کی نمو 4.6 فیصد رہی جو پچھلے سال 3.29 تھی۔ کراچی میں امن و امان بہتر ہونے پر ہول سیل کے شعبے میں 4.57 فیصد اضافہ ہوا۔ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ہول سیل میں نمو پچھلے سال 2.63 فیصد تھی۔ تعمیراتی شعبے کی ترقی 13.10 فیصد رہی۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں 4.06 فیصد اضافہ ہوا۔

ریلوے اور پی آئی اے کی کارکردگی میں اضافہ ہوا۔ ریلوے کی کارکردگی میں 9 ماہ میں 13.87 فیصد ہوا۔ زرعی شعبے میں مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔ اگلے مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو 6.02 سے کم کر کے 5.7 فیصد کی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں 4.06 فیصد اضافہ ہوا۔ زرعی شعبے پر 0.19 فیصد منفی اثر پڑا۔ دالوں اور پھلوں کی پیداوار بھی ہدف سے کم رہی۔ آئندہ بجٹ میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پیکج دیں گے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے زرعی برآمدی شعبہ متاثر ہوا۔ دس ماہ میں 441 ارب روپے کے زرعی قرضے دیئے گئے۔ رواں سال مہنگائی کی شرح 3 فیصد کم رہنے کی توقع ہے، دس ماہ میں 18 ارب 18 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ دس ماہ میں 32 ارب 70 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ دالوں اور پھلوں کی پیداوار بھی ہدف سے کم رہی۔ دس ماہ میں ترسیلات زر 16 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے زیادہ سرمایہ کاری بجلی اور گیس کے شعبے میں ہوئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر 21.6 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے کم رہی۔ درآمدات میں 4.61 فیصد کمی حوصلہ افزائی ہے۔ سٹیٹ بنک کے پاس 16.8 ارب ڈالر اور بنکوں کے پاس 4.8 ارب ڈالر ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے ساتھ روپے کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

فی کس آمدنی 3 فیصد اضافے سے 1360.7 ڈالر رہی۔ موجودہ اہداف کے بعد ریونیو اور معاشی نمو پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ برآمدات کے شعبے میں ٹیکسوں کی چھوٹ دیں گے۔ اعلان بجٹ میں کیا جائے گا۔ رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک ارب 52 کروڑ ڈالر رہا۔ توانائی کے شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 518 ملین ڈالر رہی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا۔ سرمایہ کاری تیل اور گیس سیکٹر میں ہوئی۔ ملک میں غربت کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ انکم سپورٹ پروگرام نے غربت کی شرح میں کمی کرنے میں مدد دی۔ انکم سپورٹ پروگرام سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کی مدد کی گئی۔ ٹیکس محاصل میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا۔ دس ماہ میں محصولات کا حجم 3344 ارب روپے رہا۔ نو ماہ میں مجموعی اخراجات جی ڈی پی کا 19.4 فیصد رہا۔ سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے۔ انڈیکس میں 3 سال میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔

2013ءمیں شرح سود 9 فیصد تھا، مانیٹری پالیسی سے شرح سود 5.75 فیصد کی کم ترین سطح پر آگیا۔ سرمایہ کاری رواں سال 4 ہزار 502 ارب روپے رہی۔ سرمایہ کاری میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا۔ بے روزگاری کی شرح 5.9 فیصد رہی۔ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے ہدف میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ رواں سال 10 ماہ میں ایف بی آر نے 2365 ارب روپے جمع کئے ہیں۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ضرب عضب، کراچی میں بہتر امن کی وجہ سے کاروباری حالات بہتر ہوئے۔ سٹاک مارکیٹ 30 ہزار کی سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔ رواں مالی سال 3 ہزار ایک سو ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے ہدف میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ دس ماہ میں درآمدات 32.75 ارب ڈالر رہی۔

:دیگر مضامین
(02.06.2016) چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کسی کو ہراساں نہیں کر رہی
(02.06.2016) اسلام آبادوپنڈی میں آندھی و طوفانی بارش، 30 جاں بحق
(02.06.2016) کوئٹہ :سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی 14روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے
(02.06.2016) تیز آندھی اور بارش : اسلام آبادمیں 7،خیبر پختونخوا میں 4جاں بحق
(01.06.2016) پائیدار ترقی جمہوریت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی، صدر مملکت
(01.06.2016) پشاور: افغان قونصلیٹ کا احتجاجا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
(31.05.2016) چوہدری نثار ۔ ملا منصور کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد موت کا اعلان کیا گیا۔
(31.05.2016) عمران خان، طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
(31.05.2016)  نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت مستحکم اور شرح نمو 8سال کی بلند ترین سطح پر ہے
(30.05.2016) اسلام آبادکی عدالت نے شیخ روحیل اصغر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے
(30.05.2016) سابق صدر زرداری نے 'مفاہمت' کی خبریں مسترد کردیں
(29.05.2016) آسٹریلیا: اسلام اور نسل پرستی مخالف ریلیوں میں تصادم
(29.05.2016) وفاقی وزیر داخلہ اور شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات
(28.05.2016) اٹھائیس مئی 1998، دن تین بجکر 15 منٹ پرپاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا 
(28.05.2016) آئندہ 6 ماہ میں ملک میں تمام شناختی کارڈز کی تصدیق ہوگی۔
(27.05.2016) پاکستانی شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیئے طریقے کار مرتب کرلیا گیا
(27.05.2016)  افغانستان انٹیلی جنس کے 6دہشت گرد گرفتار 
(26.05.2016) سپریم کورٹ ۔ بحریہ ٹاؤن اراضی:تحقیقات کی تکمیل کا حکم
(26.05.2016) وزارت داخلہ نے تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا
(25.05.2016) اسکاٹ لینڈ یارڈٹیم کی عمران فاروق قتل کے ملزمان سے تفتیش



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں