ایران نے سرکاری طور پر اس امر کا اعلان کر دیا کہ اس سال وہ اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہیں بھیجے گا۔ایران نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایرانی حجاج کو مطلوبہ سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
سعید اُحدی جو ایران کی حج اور زیارتوں کی آرگنائزیشن کے سربراہ ہیں، انہوںنے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب کو پتہ ہے کہ اسے ایرانی عازمین کو حج میں شریک ہونے سے محروم رکھنے کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوں گی جو ہر اُس مسلمان پر فرض ہے جو جسمانی طور پر اس فریضے کی ادائیگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گزشتہ سال حج کے موقع پر بھگدڑ کے سبب قریب ڈھائی ہزار حاجیوں کی ہلاکت بنی تھی۔ تب ایران نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 464 ایرانی عازمین بھی تھے۔
اُس کے بعد تہران حکومت نے ریاض حکومت سے سیکورٹی گارنٹی کے لیے کچھ شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کیا تھا