16.10.2026, 02:55pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

پابندی میں نرمی: ہزاروں افغان گاڑیاں پاکستان میں داخل
04.06.2016, 07:09am , ہفتہ (GMT+1)

 پاکستانی حکام کی جانب سے سفری دستاویزات کے بغیر سفر کی پابندی میں نرمی کے بعد افغانستان سے ہزاروں گاڑیاں پاکستان میں داخل ہو گئیں۔

خیال رہے کہ یکم جون کو پاک افغان طورخم بارڈر پر سرحدی انتظام کا نیا نظام فعال کیا گیا تھا جس کے بعد کسی بھی شخص کو بغیر سفری دستاویزات سرحد پار آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستانی حکام نے بتایا کہ جلال آباد میں موجود پاکستانی قونصل جنرل کی جانب سے عارضی طور پر افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو رجسٹرڈ تجارتی مال گاڑیاں پاکستان میں لانے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس حوالے سے افغان ٹرانسپورٹرز یونین کے حاجی قاسم عرب نے ڈان کو بتایا کہ افغانستان سے ملحقہ علاقے طورخم میں ہزاروں گاڑیاں، ڈرائیورز کے پاس سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے سبزیوں، پھلوں، کوئلہ، صابن اور پتھروں سے بھری ہوئی گاڑیاں روک لی تھیں کیونکہ ان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی لیکن پاکستانی قونصل جنرل نے عارضی طور پر اس پابندی میں نرمی کرتے ہوئے انھیں پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی۔

پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عظیم اللہ کا کہنا ہے کہ دونوں طرف کے مقامی سیاسی منتظمین اور ملٹری افسران نے ان گاڑیوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی تاکہ تازہ سبزیوں، پھل و دیگر اشیاء کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان طورخم بارڈر پر سرحدی انتظام کا نیا نظام فعال ہونے کے بعد مال بردار گاڑیوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور تقریباً 300 سے زائد گاڑیاں جمعے کی نماز کے بعد افغان بارڈر پر پھسنی ہوئی تھیں۔

دوسری جانب پاکستانی حکام نے بتایا کہ 1200 افغان شہریوں کو یکم جون سے پاکستان میں روزانہ کی بنیاد داخل ہونے کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

تاہم حکام نے ان خدشات کا بھی اظہار کیا ہے کہ ان پابندیوں کی وجہ سے پاسپورٹ اور ویزا نہ رکھنے والے افغان شہریوں کی دیگر مقامات سے سرحد پار کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن سے ہزاروں کی تعداد میں افغانیوں کو پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

:دیگر مضامین
(04.06.2016) حکومت پاکستان کی رمضان المبارک سے قبل ملک بھرکی 60تنظیموں پر پابندی عائد 
(04.06.2016) مسلح افواج کے بجٹ کیلئے 860 ارب روپے مختص
(03.06.2016)  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے
(03.06.2016) حج اسکینڈل کیس:حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا
(03.06.2016) رواں مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔
(02.06.2016) چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کسی کو ہراساں نہیں کر رہی
(02.06.2016) اسلام آبادوپنڈی میں آندھی و طوفانی بارش، 30 جاں بحق
(02.06.2016) کوئٹہ :سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی 14روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے
(02.06.2016) تیز آندھی اور بارش : اسلام آبادمیں 7،خیبر پختونخوا میں 4جاں بحق
(01.06.2016) پائیدار ترقی جمہوریت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی، صدر مملکت
(01.06.2016) پشاور: افغان قونصلیٹ کا احتجاجا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
(31.05.2016) چوہدری نثار ۔ ملا منصور کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد موت کا اعلان کیا گیا۔
(31.05.2016) عمران خان، طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
(31.05.2016)  نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت مستحکم اور شرح نمو 8سال کی بلند ترین سطح پر ہے
(30.05.2016) اسلام آبادکی عدالت نے شیخ روحیل اصغر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے
(30.05.2016) سابق صدر زرداری نے 'مفاہمت' کی خبریں مسترد کردیں
(29.05.2016) آسٹریلیا: اسلام اور نسل پرستی مخالف ریلیوں میں تصادم
(29.05.2016) وفاقی وزیر داخلہ اور شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات
(28.05.2016) اٹھائیس مئی 1998، دن تین بجکر 15 منٹ پرپاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا 
(28.05.2016) آئندہ 6 ماہ میں ملک میں تمام شناختی کارڈز کی تصدیق ہوگی۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں