سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالمجید ملک انتقال کرگئے۔جنرل ریٹائرڈ عبدالمجید دل کےعارضے میں مبتلا تھے ۔
ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے جند اعوان چکوال میں ادا کی جائے گی ۔
عبدالمجید 1985سے1999ء تک پانچ انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ نواز شریف کے 1990اور 1997 کے ادوار میں وفاقی وزیربھی تعینات رہے ۔