جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں وزیراعظم شینزو آبے کی پالیسیوں کے تناظر میں ہزاروں افراد ایک مظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرین وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اِس مظاہرے میں جاپانی فوج کے غیر ملک میں جا کر جنگی مشنز میں شرکت کے خلاف بھی آواز بلند کی گئی۔ مظاہرین میں زیادہ عمر کے افراد کی تعداد زیادہ تھی۔
یہ مظاہرین پارلیمنٹ اور قریبی پارک میں جمع بھی رہے۔ یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اگلے مہینے جاپانی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے الیکشن ہونے والے ہیں۔ الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔