ماسکو حکومت کے مطابق امریکا اپنے میزائل پروگرام پر مذاکرت کی روسی پیشکش کو قبول کرنے سے انکاری ہے۔ روس کے نائب وزیر دفاع اناتولی انتونوف نے امریکی میزائل نظام کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔
روسی نائب وزیر دفاع نے یہ بات سنگا پور کے سکیورٹی فورم شنگریلا ڈائیلاگ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی۔
انتونوف نے یہ بھی کہا کہ اِس معاملے کے لیے روس نے امریکا کو کئی مرتبہ تعاون کی پیشکش کی لیکن مثبت جواب حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ گزشتہ ماہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پولینڈ اور رومانیہ کی حکومتوں کو متنبہ کیا تھا کہ امریکی میزائل نظام کے بعض حصوں کی ان ملکوں میں تنصیب سے وہ روسی راکٹوں کی زد میں آ جائیں گی۔